ن لیگ سے مریم نواز کا بوریا بستر گول ہوچکا ہے:فردوس عاشق اعوان

2201856-firdousashiqawanx-1587287180.jpg


اقلیتوں کا ذکر کیے بغیر پاکستان مکمل نہیں ہوتا، پی ٹی آئی کی حکومت اقلیتوں کو یکساں حقوق دینے کے لیے کوشاں ہے
ہم نے معیشت میں مثبت اشاریے حاصل کیے ، مہنگائی کا جن بوتل میں بند کیے بغیر کامیاب نہیں ہو سکتے، خطاب
لاہور(آئی این پی)وزیر اعلی پنجاب کی معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ مسلم لیگ( ن) سے مریم نواز کا بوریا بستر گول ہو چکا ہے۔جمعرات کولاہور میں کرسمس کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ اقلیتوں کا ذکر کیے بغیر پاکستان مکمل نہیں ہوتا، پی ٹی آئی کی حکومت اقلیتوں کو یکساں حقوق دینے کے لیے کوشاں ہے۔ان کا کہنا تھا کہ لاک ڈاؤن کی مشکل صورتحال کے باوجود ہم نے معیشت میں مثبت اشاریے حاصل کیے ہیں تاہم مہنگائی کا جن بوتل میں بند کیے بغیر کامیاب نہیں ہو سکتے۔اپوزیشن کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے وزیر اعلی پنجاب کی معاون خصوصی کا کہنا ہے کہ کورونا کی حالت تشویشناک اور اپوزیشن کی حالت پتلی ہے، اپوزیشن کو دعوت دیں گے کہ ہم سے مل کر کرپشن کے خاتمے کا کیک کاٹے۔ان کا کہنا تھا کہ آصف زرداری نے سینیٹ الیکشن سے قبل استعفے نہ دینے کا کہا ہے، جس سے پی ڈی ایم کو لینے کے دینے پڑ جائیں گے۔مریم نواز کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے فردوس عازق اعوان کا کہنا تھا کہ ن لیگ سے مریم نواز کا بوریا بستر گول ہو چکا ہے جبکہ نواز شریف وزیراعلی بننے سے پہلے اپنی سالگرہ 25 دسمبر کو نہیں مناتے تھے۔
فردوس عاشق

شیئر کریں

Top