نامور شاعرہ پروین شاکر کی 26 ویں برسی آج منائی جائے گی

Parveen-Shakir.png


اسلام آباد (آئی این پی) ملک کی نامور شاعرہ پروین شاکر کی 26 ویں برسی (آج)26 دسمبر کو منائی جائے گی ۔ وہ اپنے خوبصورت اشعار کے ذریعے وہ چمن اردومیں ہمیشہ مہکتی رہیں گی۔اردو ادب کے منفرد لہجے کی حامل پروین شاکر 24نومبر 1952ء کو کراچی میں ایک مذہبی گھرانے میں پیدا ہوئیں۔ اردو ادب کی منفرد لہجے کی شاعرہ ہونے کی وجہ سے بہت کم عرصے میں اندرون اور بیرون ملک بے پناہ شہرت حاصل ہوگئی، انہیں پرائڈ آف پرفارمنس اور آدم جی ایوارڈز سے بھی نوازا گیا ۔26دسمبر 1994 ء کو شعروں کی مہک بکھیرنے والی شاعرہ اسلام آباد میں ایک ٹریفک حادثے میں شاعری کی دنیا کو سونا کرکے ہمیشہ کیلئے چلی گئیں۔
برسی

شیئر کریں

Top