ملک بچانے کیلئے اپنی نشستوں سے استعفیٰ قیادت کو پیش کر رہے ہیں : احسن اقبال

Ahsan-Iqbal-1280x720-1.jpg


نواز شریف نے پاکستان میں امن قائم ، لوڈ شیڈنگ کو ختم کیا، صوبہ پنجاب مین شہباز شریف کی قیادت میں مثالی ترقی ہوئی
چین کے لوگوں نے کہا کہ یہ پنجاب سپیڈ ہے جو چین کی سپیڈ سے بھی تیز چلتی ہے، ،سیکرٹری جنرل(ن) لیگ کااجتماع سے خطاب
نارووال (آئی این پی)مسلم لیگ (ن) کے جنرل سیکرٹری احسن اقبال نے کہا ہے کہ ملک کو بچانے کے لیے اپنی نشستوں سے استعفیٰ قیادت کو پیش کر رہے ہیں ،ضروری ہے کہ ہم اپنے حلقے کے ساتھیوں کو اعتماد میں لیں اور ان کو بتائیں کہ جن کی بدولت یہ تاج ہمارے سروں پر رکھا جاتا ہے کہ ہم کیوں استعفے اپنی قیادت کو دے رہے ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے نارووال میں مسلم لیگ (ن) کے ایم پی اے بلال اکبر خان کے ڈیرے پر ان کا استعفیٰ وصول کرتے ہوئے اجتماع ؑ سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کے قائد میاں نواز شریف نے فوج سے کہا کہ ہم اپنے پیٹ پر پتھر باندھیں گے آپ کو بجٹ اور وسائل دیں گے آ پ نے دہشت گردی کے خلاف جنگ کو جیتنا ہے اور پھر قوم نے دیکھا کہ جب ہماری حکومت پوری دل جمی کے ساتھ اپنی سیکورٹی اداروں کی پشت پر کھڑی ہے اور قوم کو بھی ان کی پشت پر لا کھڑا کرتی ہے تو وہ جنگ الحمدواللہ ہم نے قوم کو جیت کے دکھائی اور پاکستان میں امن قائم کیا تاکہ پاکستان کی عوام کو عزت کے ساتھ روزگار ملے لیکن آپ نے دیکھا کہ وہ حکومت جس نے پانچ سالوں میں محنت کر کہ اپنی تمام صلاحیتیں وقف کر کہ اس ملک سے لوڈ شیڈنگ کو ختم کیا اور ملک کا ہر مزدور سارا دن کام کر کے رات کو پنکھا لگا کر سکون سے نیند پوری کرتا تھا ۔ احسن اقبال کاکہنا تھا کہ صوبہ پنجاب مین شہباز شریف کی قیادت میں مثالی ترقی ہوئی۔ پاکستان کے اندر ہی نہیں ،باہر بھی لوگوں نے اس کی تعریف کی اور چین کے لوگوں نے کہا کہ یہ پنجاب سپیڈ ہے جو چین کی سپیڈ سے بھی تیز چلتی ہے جس طرح پنجاب کے اندر منصوبے مکمل ہوتے ہیں یہ نیک نامی مسلم لیگ (ن) نے پاکستان سمیت پوری دنیا کے اندر کمائی اور ہماری کارکردگی کے ثمرات اور پھل چپے چپے کے اوپر موجود ہیں ۔احسن اقبال نے پنجاب کے منتخب بلدیاتی نمائندوں کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ان کو بھی ان کاحق دیا جائے اگر لوگوں کے ووٹوں کو اس طرح سے روندا جائے گا تو پھر لوگوں کا اس نظام سے یقین مٹ جائے گا۔
احسن اقبال

شیئر کریں

Top