دہشتگردوں کو بھارت کی پشت پناہی حاصل ہوتی ہے، وزیراعظم

Imran-Khan.jpg


عمران خان کابلوچستان میں 7فوجی جوانوں کی شہادت پر افسوس کا اظہار
اسلام آباد(آئی این پی) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ بلوچستان میں حملہ کرنے والے دہشت گردوں کو بھارت کی پشت پناہی حاصل ہوتی ہے۔اتوار کوسماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹوئٹ کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے بلوچستان میں 7فوجی جوانوں کی شہادت پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ایف سی چوکی پر دہشت گردوں کے حملے کے نتیجے میں 7 بہادر فوجیوں کی شہادت سن کر افسوس ہوا۔وزیراعظم نے کہا کہ ہماری قوم ہمارے بہادر فوجیوں کے ساتھ کھڑی ہے جو بھارتی حمایت یافتہ دہشت گردوں کے حملوں کا ڈٹ کر مقابلہ کرتے ہیں، میں شہید ہونے والے بہادر جوانوں کے اہل خانہ سے دلی تعزیت اور دعا کرتا ہوں۔واضح رہے بلوچستان کے علاقے ہرنائی میں گزشتہ رات دہشت گردوں کے حملے میں 7 ایف سی اہلکار شہید ہوگئے تھے۔
وزیراعظم

شیئر کریں

Top