عمران خان عوام کا تابعداراور چوروں لٹیروں کیلئے تھانے دار ہے:وفاقی وزیر اطلاعات

317470_8928185_updates.jpg


بی بی شہید کے فلسفے اور نظریات کے بدترین مخالف آج ان کے گھر پر ہیں، آج بھٹو اور بی بی شہید کی روح کو تکلیف پہنچ رہی ہوگی
لاہور او رلاڑکانہ کی سڑکوں پر ایک دوسرے کو گھسیٹنے کے اعلان کیے گئے، اب مخالفین ایک دوسرے کے گھروں کے مہمان بن گئے
اسلام آباد(آئی این پی ) وفاقی وزیر اطلاعات شبلی فراز نے کہا ہے کہ بی بی شہید کے فلسفے اور نظریات کے بدترین مخالف آج ان کے گھر پر ہیں، آج ذوالفقار بھٹو اور بی بی شہید کی روح کو تکلیف پہنچ رہی ہوگی۔ تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں سینیٹر شبلی فراز نے کہا کہ اپوزیشن کا ایجنڈا ذات سے شروع اور ذات پر ختم ہوتا ہے، ان کے پاس عوام کے لیے کچھ نہیں۔ ماضی کے بیانات کا تذکرہ کرتے ہوئے وزیر اطلاعات نے کہا کہ لاہور او رلاڑکانہ کی سڑکوں پر ایک دوسرے کو گھسیٹنے کے اعلان کیے گئے، اب مخالفین ایک دوسرے کے گھروں کے مہمان بن گئے، مریم کا لاڑکانہ جانا، اوپر سیلڑائی اندر سے بہن بھائی کی حقیقت کا ثبوت ہے، یہ لوگ عوام کے سامنے کچھ اور پیچھے کچھ اور ہیں۔ شبلی فراز نے اپنے ٹوئٹر بیان میں کہا کہ ملک میں جب بھی کرپشن ہارس ٹریڈنگ، چھانگا مانگابریف کیس کے ساتھ نواز شریف کا نام آئے گا، عمران خان عوام کا تابعدار اور چوروں لٹیروں کیلئے تھانے دار ہے۔
وفاقی وزیر اطلاعات

شیئر کریں

Top