ہم نے مشرف کونکالاعمران خان کیاچیزہے ،آصف زرداری

download-2020-10-05T184954.524.jpg


حکومت کا وقت تھوڑا ،کرکٹ ٹیم چلانے والے لوگ اپنے وزن سے خود گریں گے
لاڑکانہ(آئی این پی) سابق صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ ہمارے دور میں ڈالر 80روپے کا تھا لیکن آج 180روپے کا ہے، یہ کرکٹ ٹیم چلانے والے ہیں ملک چلانے والے لوگ نہیں ہیں،ہم نیازی کو بھی نکال سکتے ہیں لیکن ہمیں سوچ بدلنے کی ضرورت ہے، اتوار کو گڑھی خدا بخش میں بے نظیر بھٹو کی 13ویں برسی پر منعقدہ جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا ہم نے مشرف کونکالاعمران خان کیاچیزہے آج ہی کے دن بے نظیر بھٹو ہمیں چھوڑ کر چلی گئیں تھیں۔ بینظیربھٹو کے فلسفے پرچلتے ہوئے ہم نے18ویں ترمیم کی اورپختونوں کوشناخت دی۔نجی ٹی وی کے مطابق انہوں نے کہا کہ میں نے تمام لوگوں کو ساتھ ملا کرملک کو ترقی کی جانب گامزن کیا، پی پی نے ہمیشہ غریبوں کی بات کی ہے، بے نظیر بھٹو کے دو بھائی شہید کیے گئے لیکن انہوں نے جمہوریت کا نعرہ لگایا،ارباب اقتدار پر کڑی نکتہ چینی کی اور آصف زرداری نے کہا کہ ملک چلانے والی سوچ ان کے پاس نہیں ہے۔ یہ کرکٹ ٹیم چلانے والے لوگ ہیں، انہوں نے کہا کہ ان کا وقت تھوڑا ہے یہ اپنے وزن سے خود گریں گے۔ انہوں نے کہا کہ پہلے بھی 14سال جیل کاٹی ہے اور مجھے جیلوں سے کوئی خوف نہیں ہے۔ پی پی کے دورمیں کوئی سیاسی قیدی نہیں تھا۔بینظیر بھٹو نے جمہوریت کیلیے قربانی دی، فیصلے عوام نے کرنے ہیں آصف علی زرداری نے کہا کہ پہلے بھی کہا تھا کہ ملک چلا یا نیب چلا۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے ایک صدر کو جنرل ہوتے ہوئے نکالا اور ہم نیازی کو بھی نکال سکتے ہیں لیکن ہمیں سوچ بدلنے کی ضرورت ہے۔انہوں نے اعلان کیا کہ جمہوریت میں رہتے ہوئے ہر چیز کا حساب لیں گے۔ انہوں نے کہاکہ مشرف نے بھی ایک پارٹی بنائی لیکن وہ ختم ہو گئی۔ آصف علی زرداری نے کہاکہ اب آپ خود مانتے ہیں کہ آپ سے حکومت نہیں چل رہی ہے۔ انہوں نے کہاکہ دوبارہ الیکشن کرائیں معلوم ہو جائے گا کہ کون الیکشن جیتتا ہے؟
زرداری

شیئر کریں

Top