شبلی فراز مریم نواز کی بلاول بھٹو کے گھر آمد کی فکر نہ کریں :مریم اورنگزیب

maryam-orangzeb12.jpg


آج کل عمران صاحب سمیت تمام کرائے کے ترجمان مریم نواز کے چوکیدار بننے ہوئے ہیں،احمد فرازصاحب کی روح یقینا آج تکلیف محسوس کرتی ہوگی
ملک میں آٹا، چینی، گیس، دوائی، ایل این جی چوری کا جب بھی نام آئے گا تو عمران خان کا نام آئے گا، مسلم لیگ ن کی ترجمان کی گفتگو
اسلام آباد( آئی این پی ) مسلم لیگ(ن)کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ شبلی فراز صاحب صاحب مریم نواز کی بلاول بھٹو کے گھر آمد کی فکر نہ کریں بجلی اور مہنگی ہونے والی ہے اس کی فکر کریں، آج کل عمران صاحب سمیت تمام کرائے کے ترجمان مریم نواز کے چوکیدار بننے ہوئے ہیں،احمد فرازصاحب کی روح یقینا آج تکلیف محسوس کرتی ہوگی کہ ان کے فلسفے اور نظریات کے بدترین مخالف کا ترجمان خود ان کا بیٹا ہے ،جس کی سیاست ،آزادی اظہار، جمہوریت، اور لوٹ مار اپنی ذات سے شروع ہوکر اپنی ذات پر ہی ختم ہوجاتی ہے ، ان کے پاس عوام کے لئے کچھ نہیں،ان کے پاس عوام کو بے روزگاری، مہنگائی اور اندھیرے دینے کے سوا کچھ نہیں، ملک میں آٹا، چینی، گیس، دوائی، ایل این جی چوری کا جب بھی نام آئے گا تو عمران خان کا نام آئے گا۔ اتوار کو وزیر اطلاعات سینیٹر شبلی فراز کے بیان پر اپنے ردعمل میں مریم اورنگزیب نے کہا کہ ملک میں جب بھی ووٹ چوری، غیرملکی فارن فنڈنگ کا نام آئے گا تو عمران خان کا نام آئے گا،جب بھی 23 فارن فنڈنگ اکاؤنٹس، یوٹرن، تاریخی کرپشن کا نام آئے گا تو عمران خان کا نام آئے گا ،عمران صاحب تابعدار اور تھانیدار ذہنیت کے مالک ہیں، آج شبلی فراز نے مان لیا، عوام کی تابعداری ، آٹا چینی چوری، سے نہیں ہوتی،عوام کی تابعداری روٹی اور دوائی چوری سے نہیں ہوتی،عوام کی تابعداری ان کی معیشت اور روزگار تباہ کرنے سے نہیں ہوتی،عوام کی تابعداری ان کی بجلی گیس چوری سے نہیں ہوتی ،دل پر ہاتھ رکھ کر بتائیں کہ عمران خان کانام آئے گا تو کیا یاد آئے گا؟عمران صاحب کے نام کے ساتھ ہی ووٹ ، بجلی، گیس، آٹا، دوائی چوری، جھوٹ، کرپشن، دھوکہ بازی، فریب، حسد، تکبر یاد آئے گا،شبلی فراز صاحب عوام کے حقوق،ان کی روٹی روزگار ،آزادی اظہار واپس لے کر رہیں گے،عوام کو مافیا ز کی لوٹ مار، گیس آٹا بجلی چوری، آزادی اظہار رائے کے دشمنوں سے نجات دلا کر دم لیں گے ، مریم اورنگزیب نے کہا کہ شبلی فراز صاحب صاحب مریم نواز کی بلاول بھٹو کے گھر آمد کی فکر نہ کریں بجلی اور مہنگی ہونے والی ہے اس کی فکر کریں ،آج کل عمران صاحب سمیت تمام کرائے کے ترجمان مریم نواز کے چوکیدار بننے ہوئے ہیں ،میرا مشورہ ہے کارکردگی تو ہے نہیں ، چوکیداری صحیح کرنا۔
مریم اورنگزیب

شیئر کریں

Top