شہید میجر محمد حسین فوجی اعزاز کیساتھ سکردو میں سپرد خاک نماز جنازہ میں فوجی و سولین قیادت شریک

g11-4.jpg


فورس کمانڈر،شہیدکے بڑے بھائی میجرجنرل احسان علی،کمشنربلتستان ،ڈپٹی کمشنرسکردو،سٹیشن کمانڈرعلماء اورعوام کی بڑی تعدادشریک
گورنر جی بی، وزیر اعلی ، چیف سیکرٹری ، آئی جی پی گلگت بلتستان اور کمشنر بلتستان ڈویژن کی جانب سے شہید کی قبر پر پھولوں کی چادر چڑھائی گئی
سکردو(غلام علی وفا سے)پاک فوج کے شہید میجر محمد حسین ارشاد پورے فوجی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک، شہید کی نماز جنازہ امامیہ جامع مسجد میں ادا کی گئی میجر حسین شہید کو علی آباد سکردو قبرستان میں سپرد خاک کیا گیا، جنازے میں شہید کے بڑے بھائی میجر جنرل احسان علی، فورس کمانڈر گلگت بلتستان، کمشنر بلتستان ڈویژن ،ڈپٹی کمشنر سکردو، سیٹیش کمانڈر سکردو علمائے کرام سمیت عوام کی کثیر تعداد نے شرکت کی،گزشتہ روز منی مرگ استور میں آرمی ہیلی کاپٹر حادثے میں شہید ہونے والے تمام شہدا ملک و قوم کی حفاظت پر مامور تھے ۔ بد قسمتی سے ہیلی کاپٹر فنی خرابی کے باعث حادثے کا شکار ہو گیا ۔ جس کے نتیجے میں دو میجر اور دو آرمی جوان شہید ہو گئے، جو کہ ایک قومی سانحہ اور نقصان ہے۔ اس المناک حادثے میں شہید ہونے والے شہدا کی نماز جنازہ آرمی ایوی ایشن بیس سکردو میں ادا کی گئی۔ جس میں کمانڈر ایف سی این اے، شہید کے بڑے بھائی میجر جنرل احسان علی، کمشنر بلتستان، ڈپٹی کمشنر سکردو سمیت عسکری اور سول حکام نے شرکت کی۔ بعد ازاں فرزند بلتستان میجر حسین محمد ارشاد حسین کی جسد خاکی مرکزی امامیہ جامع مسجد سکردو لائی گئی جہاں سید باقر الحسینی کی امامت میں نماز جنازہ ادا کی گئی۔ جس میں بلتستان بھر سے علماکرام، سیاسی، مذہبی، سماجی لوگوں کے علاوہ سول اور عسکری حکام نے خصوصی شرکت کی۔ بعد ازاں شہید میجر حسین محمد ارشاد کو آبائی قبرستان علی آباد سکردو میں آہوں اور سسکیوں میں سپر خاک کیا گیا۔ اس موقع پر گورنر جی بی، وزیر اعلی جی بی، چیف سکریڑی، آئی جی پی گلگت بلتستان اور کمشنر بلتستان ڈویژن کی جانب سے شہید کی قبر پر پھولوں کی چادر چڑھائی گئی۔ مزید برآں کمشنر بلتستان شجاع عالم اور ڈپٹی کمشنر سکردو حافظ کریم داد چغتائی نے شہید کے بڑے بھائی میجر جنرل احسان علی سے اظہار تعزیت کیا اور شہید کی ایصال ثواب کے لئے فاتحہ خوانی بھی کی گئی۔

شیئر کریں

Top