پیپلز پارٹی کے فیصلے کے بعد ن لیگ کو بھی الیکشن میں جانا ہوگا:شیخ رشید

sheikh-rasheed-railway-victims-compensation-1280x720-1.jpg


مولانا فضل الرحمان کیلئے آج صف ماتم بچھی ہوئی ہے ، ،زرداری مفاد اور زات کیلئے پتے کھیلتا ہے،وفاقی وزیرریلوے
عمران خان نے بہتر کھیلا ہے ،نئے سال میں عمران خان کا ڈنکا بجے گا، وزیر داخلہ کی سیاسی معاملات پر میڈیا سے غیر رسمی گفتگو
اسلام آباد(آئی این پی) وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ مولانا فضل الرحمان کیلئے آج صف ماتم بچھی ہوئی ہے ،پیپلز پارٹی کے فیصلے کے بعد ن لیگ کو بھی الیکشن میں جانا ہو گا،زرداری مفاد اور زات کیلئے پتے کھیلتا ہے، عمران خان نے بہتر کھیلا ہے ، ،نئے سال میں عمران خان کا ڈنکا بجے گا۔منگل کو وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے پی ڈی ایم اور دیگر سیاسی معاملات پر میڈیا سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مولانا فضل الرحمان کیلئے آج صف ماتم بچھی ہوئی ہے ،پیپلز پارٹی کے فیصلے کے بعد ن لیگ کو بھی الیکشن میں جانا ہو گا ۔انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم کے استعفوں کا معاملہ کھٹائی میں پڑ گیا ہے، شہبازشریف کے معاملہ کا مجھے نہیں پتہ ،ن لیگ کا مسئلہ ہے ،زرداری مفاد اور زات کیلئے پتے کھیلتا ہے ۔شیخ رشید احمد نے کہا کہ عمران خان نے بہتر کھیلا ہے ، ،نئے سال میں عمران خان کا ڈنکا بجے گا، عمران خان چھائے گا،فوج کیخلاف باتیں کرنے والوں کیخلاف قانون کے مطابق کارروائی ہو گی۔وزیرداخلہ شیخ رشید احمد نے کہا کہ پی ڈی ایم روز بروز تنزلی کا شکار ہے ،پی ڈی ایم والے گھر جائیں گے اب،مفتی کفایت لاہور سے لانچ کیا جائے گا، اچھی تیاری کیساتھ ،فوج کیخلاف بدزبانی کرنے والوں کیخلاف سکت ایکشن لیا جائے گا ،مفتی کفایت کیخلاف مقدمہ کا فیصلہ ہواہے مفتی کفایت کیخلاف مقدمہ لاہور میں ہوگا ، اچھی تیاری کیساتھ ۔
شیخ رشید

 

شیئر کریں

Top