بالی وڈ اداکاروں کی جے پور آمد، رنبیر اور عالیہ کی شادی کی خبریں گردش کرنے لگیں

688312-ranbir-kapoor-alia-bhatt.jpg

بالی وڈ اداکار رنبیر کپور اور اداکارہ عالیہ بھٹ کے ہمراہ خاندان کے افراد کے بھارتی ریاست راجستھان کے شہر جے پور پہنچنے پر ان کی شادی کی قیاس آرائیاں ہونے لگیں۔

گزشتہ دنوں اداکار رنبیر کپور نے عالیہ بھٹ سے قریبی تعلق کا اعتراف کیا تھا اور انکشاف کیا تھا کہ کورونا کے باعث ان کی شادی نہیں ہوسکی۔

حال ہی میں رنبیر کپور کی سابقہ گرل فرینڈ دپیکا پڈوکون شوہر رنویر سنگھ کے ہمراہ جے پور پہنچی ہیں اور ان کے ساتھ ایک ہی پرواز میں رنبیر اور عالیہ بھٹ بھی موجود تھیں۔

اداکار جوڑی کے ہمراہ ان کے خاندان کے لوگ بھی تھے جس میں رنبیر کی والدہ نیتو سنگھ بھی شامل ہیں۔ خاندان کے افراد کے ہمراہ ہونے پر رنبیر اور عالیہ کی شادی کی خبریں گرم ہوگئی ہیں۔

اداکاروں کی جوڑی مشہور فائیو اسٹار ہوٹل میں مقیم ہے جو مہنگی شادیوں کے حوالے سے شہرت رکھتا ہے تاہم اداکار جوڑی کی جانب سے تاحال شادی یا جے پور آمد سے متعلق کوئی بیان نہیں دیا گیا ہے۔

شیئر کریں

Top