دو سال سے نواز شریف کا ساتھ چھوڑنے کا کہا جا رہا ہے:خواجہ آصف

23-2.jpg

Pic30-018 ISLAMABAD: Dec30- Senior Leader of Pakistan Muslim League (N) Khawaja Muhammad Asif leaving after his hearing at Accountability Court in Federal capital. ONLINE PHOTO by Sunny Ghouri


پارٹی کوتوڑنے کی کوششیں 2 ڈھائی سال سے جاری ہیں، نوازشریف کو کمزور کر نے کوشش کی جارہی ہیں ، رہنما (ن) لیگ
مجھے چارج شیٹ دی گئی میرے اثاثے بڑھ گئے ہیں، ابھی تک نیب نے کوئی تفتیش نہیں کی،میڈیا سے بات چیت
اسلام آباد(آئی این پی ) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما خواجہ آصف نے کہا ہے کہ جب سے نوازشریف کو نااہل کیا گیا اس وقت سے سب کو کہا جا رہا ہے انہیں چھوڑ دیں۔ عدالت میں پیشی کے موقع پر صحافی نے خواجہ آصف سے سوال کیا کہ آپ کو کس نے کہا تھا کہ نوازشریف کو چھوڑ دیں کیسز ختم ہوجائیں گے؟ ۔ن لیگی رہنما خواجہ آصف نے جواب دیا ہم سب کو 2 ڈھائی سال سے کہا جارہا ہے۔ پارٹی کوتوڑنے کی کوششیں 2 ڈھائی سال سے جاری ہیں۔ کوشش کی جارہی ہے نوازشریف کو کمزور کیا جائے۔ انہوں نے کہا مجھے چارج شیٹ دی گئی کہ میرے اثاثے بڑھ گئے، ابھی تک نیب نے کوئی تفتیش نہیں کی۔
خواجہ آصف

شیئر کریں

Top