کشمیر کا سودا عمران نیازی کی ٹرمپ سے ملاقات میں طے ہوا:احسن اقبال

24-1.jpg

Pic30-011 ISLAMABAD: Dec30- Secretary General of Pakistan Muslim League (N) Ahsan Iqbal addressing the media persons outside Accountability Court during the hearing of Senior Leader of PML (N) Khawaja Muhammad Asif in Accountability Court in Federal capital. ONLINE PHOTO by Sunny Ghouri


عمران نیازی کشمیر کا غدار ہے،ہم کسی صورت بھی کشمیر کا سودا نہیں کرنے دینگے، ایک اناڑی کھلاڑی کو لا کر مسلط کر دیاگیا
معیشت، گورننس ،خارجہ پالیسی اور نوجوانوں کو تباہ کر دیا ہے،اب ہم ان کو پاکستان نہیں تباہ کرنے دیں گے،خطاب
اسلام آباد (آئی این پی) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما احسن اقبال نے کہا ہے کہ ایک اناڑی کھلاڑی کو لا کر مسلط کر دیاگیا، معیشت، گورننس ،خارجہ پالیسی اور نوجوانوں کو تباہ کر دیا ہے،اب ہم ان کو پاکستان نہیں تباہ کرنے دیں گے، 2019 کو اس حکومت نے کشمیر کا سودا کیا اور کشمیر کی حیثیت تبدیل کر دیا ، کیا نئے پاکستان میں دفاع اتناکمزور ہو گیا ہے کہ کشمیر کو ہڑپ کر لیا۔ انہوں نے کہا کہ کشمیر کا سودا عمران نیازی کی امریکی صدر ٹرمپ سے ملاقات میں طے ہوا ، عمران نیازی کشمیر کا غدار ہے،ہم کسی صورت بھی کشمیر کا سودا نہیں کرنے دیں گے ۔ بد ھ کو سیکریٹری مسلم لیگ ن احسن اقبال نے پارٹی یوم تاسیس کے موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں سول ملٹری افراد نے قبضہ کر لیا ہے اور یہ وہی رویہ ہے کہ1971میں مشرقی پاکستان ہم سے جدا ہوا اور اکثریت اقلیت سے جدا ہو گئی ۔ یہ تاریخ کا بہت بڑا حادثہ تھا ۔ انہوں نے کہا کہ مشرقی پاکستان ہم سے اس لئے جدا ہوا کیونکہ وہ سمجھتے تھے کہ ان کو تسلیم نہیں کیا جاتاہے ، ہمارے ووٹ کی عزت نہیں کی جاتی اور جب ہم نے ان کی بات نہیںمانی تو پاکستان ٹوٹ گیا۔ آج بچے کچے پاکستان میں بھی لوگوں کے ووٹ کو ردی کی ٹوکری میں پھینکا جاتا ہے ، چھوٹے صوبے کہتے ہیں کہ ان کے حق پر ڈاکہ ڈالاجاتا ہے جبکہ آج تو سب سے بڑے صوبے پنجاب کے ووٹوں پر بھی ڈاکہ ڈالا گیاہے ، پنجاب کے لوگوں نے مسلم لیگ ن کو ووٹ دیا لیکن اسے ردی کی ٹوکری میں پھینک کر عثمان بزدار کی صورت میں تباہی مسلط کر دی گئی ہے ۔
احسن اقبال

 

شیئر کریں

Top