سستی بجلی کی فراہمی ترجیحات میں سرفہرست رکھی جائے، وزیراعظم

Imran-Khan.jpg


وزیراعظم کی زیر صدارت توانائی شعبے کا جائزہ اجلاس، اصلاحات پر اطمینان کا اظہار
اسلام آباد(آئی این پی)وزیراعظم عمران خان نے حکام کو ہدایت جاری کی ہے کہ گھریلو صارفین کے ریلیف، صنعتوں کو بلاتعطل اور سستی بجلی کی فراہمی کو حکومتی ترجیحات میں سرفہرست رکھا جائے۔بدھ کوان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے زیر صدارت توانائی شعبے کے جائزہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اجلاس میں وفاقی وزرا عمر ایوب، مخدوم خسرو بختیار، ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ، حماد اظہر، معاونین خصوصی تابش گوہر، ندیم بابر، وقار مسعود اور متعلقہ اعلیٰ افسران نے شرکت کی۔اجلاس میں وزیراعظم کو توانائی کے شعبے کے حوالے سے بریفنگ دی گئی۔ بجلی کی پیداوار اور ترسیل کی بہتری اور انرجی مکس کو بہتر اور ماحول دوست بنانے کے ساتھ ساتھ سستی بجلی بنانے کے مجوزہ منصوبوں پر بھی تفصیلی گفتگو ہوئی۔اس کے علاوہ جاری منصوبوں پر پیشرفت سے بھی اجلاس کو آگاہ کیا گیا۔وزیرِاعظم کو گزشتہ حکومتوں کی طرف سے کئے گئے معاہدوں اور ان کے معیشت اور عام آدمی پر منفی اثرات سے بھی آگاہ کیا گیا۔
وزیراعظم

شیئر کریں

Top