آزادی اظہاررائے پر یقین رکھتے ہیں اخبارات اور حکومت کا چولی دامن کا ساتھ ،اخبارات کے ساتھ بہترین ورکنگ ریلیشن قائم ہوگا:وزیر اطلاعات

g17-3.jpg


مثبت تنقید کا خیر مقدم کرتے ہیں مگر منفی رجحان کی حوصلہ شکنی کرینگے، اخباری صنعت کی مشکلات سے واقف ہے اور اس کو حل کرنے میں سنجیدگی سے اپنا کردار ادا کرینگے
میڈیا ریاست کا چوتھا ستون ہے، جتنا توانا یہ ہوگا عوام کے مسائل بھی اتنے ہی جلدی سے حل ہونگے،روزنامہ بادشمال کے مرکزی دفترکے دورے کے موقع پر بات چیت
اسلام آباد(نمائندہ خصوصی) وزیر اطلاعات گلگت بلتستان فتح اللہ خان نے کہا ہے کہ گلگت بلتستان کی تعمیروترقی میں مقامی اخبارات کا بڑا کردارہے اور لوگوں میں شعور اور علم پھیلانے میں ان اخبارات نے کلیدی کردار ادا کیا ہے جس کو صوبائی حکومت قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے۔ یہ بات انہوں نے روزنامہ بادشمال دفتر کا دورہ کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہا کہ اخباری صنعت کی مشکلات سے واقف ہے اور اس کو حل کرنے میں سنجیدگی سے اپنا کردار ادا کرینگے۔ انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت مقامی اخبارات کے ساتھ بہترین ورکنگ ریلیشن قائم کرے گی کیونکہ موجودہ صوبائی حکومت آزادی اظہار رائے پر یقین رکھتی ہے کیونکہ اخبارات اور حکومت کا آپس میں چولی دامن کا ساتھ ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ مثبت تنقید کا خیر مقدم کرتے ہیں مگر منفی رجحان کی حوصلہ شکنی کرینگے۔ وزیراطلاعات نے کہا کہ صوبائی حکومت مقامی اخبارات کی ترویج کیلئے اپنے محدود وسائل میں ہر ممکن اقدام کرنے کی کوشش کرے گی کیونکہ یہ ریاست کا چوتھا ستون ہے اور جتنا توانا یہ ہوگا عوام کے مسائل اتنے ہی حل ہونگے انہوں نے کہا کہ موجودہ صوبائی حکومت پر عوام بھرپور اعتماد رہا ہے اور اس لیے یہ حکومت عوام کے مسائل حل کرنے کیلئے رات دن کام کرے گی اور مسائل کی نشاندہی میڈیا نے کرنی ہے۔
فتح اللہ

شیئر کریں

Top