سال 2021 خوشحالی کا سال،گلگت بلتستان کیلئے مختص گندم کا پورا کوٹہ مل جائیگا:مشیر خوراک

Fateh-Ullah.jpg

دس دن سے پہلے استور کے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں ایم ایس کی تعیناتی ہو جائے گی،وزیر اعلیٰ سے ملاقات میں استور کے تمام مسائل سے آگاہ کر دیا
گلگت بلتستان میں کئی بھی گندم کی کمی کے حوالے سے کوئی شکایت موجود نیں ہے برفباری والے علاقوں میں تقریبا چار ماہ سے چھ ماہ تک گندم کا سٹاک فراہم کیا جاچکا
استور ( رفیع اللہ خان آفریدی ) گلگت بلتستان کی تاریخ میں انشا اللہ صاف شفاف طریقے سے گلگت بلتستان کے لیے مختص گندم کا پوراکوٹہ مل جائیگا جو کہ سولہ لاکھ بوری بنتی ہیں اس پہلے کبھی بھی گندم کا کوٹہ پورا نہیں گیا ان خیالات کا اظہار مشیر خوارک شمس الحق لون کی وزیر اعلی گلگت بلتستان کے ساتھ خصوصی ملاقات کے بعد صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کیا انہوں نے مزید کہا اج ہماری ملاقات وزیر اعلی جی بی سے گلگت بلتستان کے جملہ مسائل خاص کر ضلع استور کے مسائل اور دیگر امور کے حوالے سے تفصیلی بات ہوئی انشا اللہ دس دن سے پہلے استور میں ایم ایس کی تعیناتی ہوگی اور سب سے پہلے ڈی ایچ کیو ہسپتال کو دور جدید کے مطابق بنیادی سہولیات فراہم کرکے عملی طور پر ڈی ایچ کیو بنانے کی بھر پور کوشش کرینگے میری ہی احکامات کی روشنی میں اس وقت بھی پریشنگ مشکے پارو منصوبے کے اوپر دن رات کام جاری ہے میری پوری کوشش ہوگی کہ دو ہفتوں تک موسم نے ساتھ دیا تو استور سے بجلی کے بحران کا فوری خاتمہ کرکے مکمل طور پر لوڈ شیڈینگ کا خاتمہ کیا جائگا سابقہ حکومتوں نے جو حشر گلگت بلتستان کا کیا ہے اس سے ٹھیک کرنے میں وقت تو لگاتا ہے مگر انشااللہ عوام کو بہت جلد خوشخبری ملتی رہی گئی وزیر اعلی کی وزیر اعظم پاکستان سے بھی گلگت بلتستان کے اہم اور بڑے بڑے منصوبوں کے حوالے سے بھی تفصیلی بات ہوئی ہے جی بی کی عوام کے لیے 2021 کا سال خوشحالی اور ترقی کا سال ثابت ہوگا اللہ کی حکم سے اس وقت گلگت بلتستان میں کئی بھی گندم کی کمی کے حوالے سے کوئی شکایت موجود نیں ہے برفباری والے علاقوں میں تقریبا چار ماہ سے چھ ماہ تک گندم کا سٹاک فراہم کیا جاچکا ہے انشااللہ استور میں سرکاری ملازمین کے حوالے سے اخبارات میں شائع ہونے والی خبرروں کے حوالے سے بھی وزیر اعلی اور میں دونوں آگاہ ہیں بہت جلد تمام نظام درست ہوگا عوام کو انکے گھر کی دیلز میں ہی انصاف ملے گا انشااللہ تمام نظام بہتر ہوگا وزیر اعلی بھی عوامی مسائل کو لے اسلام اباد گئے ہیں اور انہوں وزیر اعظم سے فوری ملاقات بھی گلگت بلتستان کے اہم بنیادی اور فوری حل طلب عوامی مسائل کے حوالے سے کی انشااللہ دو سے تین ماہ کے اندر ہی عوام کو تبدیلی نظر آئیگی استور ویلی روڑ سیمت سیاحت کو فروغ دینے کے ساتھ ساتھ بے روزگاری کے خاتمے کے حوالے سے عملی اخدامات کرینگے۔
مشیر خوراک

شیئر کریں

Top