برآمدات میں اضافہ معیشت کی پائیداری کا ثبوت ہے:مشیر تجارت

552477_76188476.jpg


دسمبر 2020 میں پاکستان کی برآمدات 18.3 فیصد بڑھیں ،اس سال کے پہلے 6 ماہ میں برآمدات 4.9فیصد بڑھیں
برآمد کنندگان بین الاقوامی برآمدات کا زیادہ حاصل کرنے کی کوشش کریں، عبدالرزاق داؤد کی صحافیوں سے بات چیت
اسلام آ باد ( آ ئی این پی ) وزیراعظم کے مشیر برائے تجارت و سرمایہ کاری عبدالرزاق داؤد نے کہاکہ دسمبر 2020 میں پاکستان کی برآمدات 18.3 فیصد بڑھی ہیں ، دسمبر 2020 میں یہ برآمدات 2.357 ارب ڈالر رہیں ،اس مالی سال کے پہلے 6 ماہ میں ہماری برآمدات 4.9 فیصد بڑھیں،اس مالی سال کے پہلے چھ ماہ میں برآمدات 12.1 ارب ڈالر رہیں ،برآمدات میں یہ اضافہ پاکستان کی معیشت کی پائیداری کا منہ بولتا ثبوت ہے، یہ اس بات کا بھی ثبوت ہے کہ کرونا وبا کے دوران حکومت پاکستان کی معیشت کا پہیہ چلاتے رہنے کی پالیسی ٹھیک تھی۔جمعہ کو وزیراعظم کے مشیر برائے تجارت و سرمایہ کاری عبدالرزاق داؤد نے اپنے بیان میں کہاکہ مجھے بتاتے انتہائی مسرت محسوس ہو رہی ہے کہ الحمد للہ دسمبر 2020 میں پاکستان کی برآمدات 18.3 فیصد بڑھی ہیں ، دسمبر 2020 میں یہ برآمدات 2.357 ارب ڈالر رہیں، دسمبر 2019 میں یہ برآمدات 1.993 ارب ڈالر تھیں، پچھلے سال کی نسبت دسمبر میں برآمدات میں 364 ملین ڈالر کا اضافہ ہوا ہے، دسمبر کے مہینے میں یہ تاریخ کی بلند ترین برآمدات ہیں ،اس مالی سال کے پہلے 6 ماہ میں ہماری برآمدات 4.9 فیصد بڑھیں،اس مالی سال کے پہلے چھ ماہ میں برآمدات 12.1 ارب ڈالر رہیں ، گذشتہ سال کے پہلے 6 ماہ میں یہ برآمدات 11.5 ارب ڈالر تھیں،برآمدات میں یہ اضافہ پاکستان کی معیشت کی پائیداری کا منہ بولتا ثبوت ہے، یہ اس بات کا بھی ثبوت ہے کہ کرونا وبا کے دوران حکومت پاکستان کی معیشت کا پہیہ چلاتے رہنے کی پالیسی ٹھیک تھی، مشکل حالات میں برآمدات بڑھانے کے لئے ہمارے برآمد کنندگان تعریف کے مستحق ہیں،میری برآمد کنندگان سے درخواست ہے کہ وہ بین الاقوامی برآمدات کا زیادہ حاصل کرنے کی کوشش کریں، ہمارے برآمد کنندگان ہمارا ایک بہت بڑا سرمایہ ہیں اور میں ان سب کو سلام کرتا ہوں۔
مشیر تجارت

شیئر کریں

Top