فارن فنڈنگ کیس کا فیصلہ ہوجائے تو پی ٹی آئی کی سیاست ختم ہوجائیگی : احسن اقبال

Ahsan-Iqbal-1280x720-1.jpg


حکومتی ترجمانوں کے پروپیگنڈا سے ہماری تحریک متاثرنہیں ہو گی ، اس حکومت کو گھر بھیج کر ہی دم لیں گے
عمران خان چھ سال سے فارن فنڈنگ کیس میں این آر او لے کر سیاست کر رہے ہیں، ن لیگ کے رہنماکی میڈیا سے گفتگو
لاہور (آئی این پی)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما احسن اقبال نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم کے قیام کا مقصد پاکستان کے سیاسی نظام کی کمزوری کو درست کرنا ہے، ڈی ایم ملک کے قومی اداروں کو مضبوط دیکھنا اور آئین کی حکمرانی دیکھنا چاہتی ہے،حکومتی ترجمانوں کے پروپیگنڈا سے ہماری تحریک متاثرنہیں ہو گی ، اس حکومت کو گھر بھیج کر ہی دم لیں گے، 19جنوری کو پی ڈی ایم الیکشن کمیشن کے سامنے بھرپور مظاہرہ کرے گی، عمران خان چھ سال سے فارن فنڈنگ کیس میں این آر او لے کر سیاست کر رہے ہیں، اگر فارن فنڈنگ کیس کا فیصلہ ہو جائے تو عمران خان اور پی ٹی آئی کی پوری سیاست ہی ختم ہو جائے گی ، عمران خان کے سیاسی سپورٹ کے پیچھے اسرائیلی لابی کے فنڈنگ کے ثبوت موجود ہے۔ ہفتہ کو لاہور میں مسلم لیگ نون کے رہنما احسن اقبال نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ پاکستان کی تاریخ کا منفرد اور اہمیت کا حامل اتحادہے، اس کا مقصد صرف حکومت کو ہی گرانا نہیں ہے بلکہ 72 سال کے نظام جو ملک میں آئین کو حکمرانی اور مستحکم جمہوریت چلنے نہیں دے رہا ہے، ملک میں ہر دس سال بعد جمہوری عمل کا تسلسل ختم ہو جاتا ہ اور ملک میں جمہوریت اور مارشل لاء کے درمیان ہیگ پانگ جلتی رہی ہے، کبھی مارشل لاء ، کبھی جمہوریت، کبھی ہائبرڈ نظام رہا ہے۔ انہوں نے کہاکہ یہی وجوہات ہیں کہ جس نے پاکستان کو اقتصادی طاقت بننے سے روکا ہوا ہے اور پی ڈی ایم کے قیام کا مقصد پاکستان کے سیاسی نظام کی کمزوری کو درست کرنا ہے، جب تک پاکستان میں سیاسی نظام قائم نہیں ہو گا تو معیشت مستحکم نہیں ہو سکتی ہے، معیشت نہیں ہو گی تو پاکستان کا دفاع بھی ناقابل تسخیر نہیں ہو گا، سیاست، معیشت اور سیکیورٹی کی تکون اگر درست نہیں ہو گی تو ہم ملک کی قومی طاقت کو منتشر اور تاثوژ کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم ملک کے قومی اداروں کو مضبوط دیکھنا چاہتی ہے، آئین کی حکمرانی دیکھنا چاہتی ہے۔ احسن اقبال نے کہا کہ سلیکٹڈ حکومت کے ذہنوں میں باتیں نہیں آئی کیونکہ یہ اس دھاندلی کی پیداوار ہیں، جس کو ہم ہمیشہ کیلئے اس ملک سے ختم کرنا چاہتے ہیں اور حکومتی ترجمانوں کے پروپیگنڈا سے ہماری تحریک متاثرنہیں ہو گی، ہم نے ا یک ٹائم ٹیبل کا تعین کیا ہے اور کامیابی سے آگے بڑھ رہے ہیں جبکہ اس حکومت کو گھر بھیج کر ہی دم لیں گے۔ احسن اقبال نے کہا کہ 19جنوری کو پی ڈی ایم الیکشن کمیشن کے سامنے بھرپور مظاہرہ کرے گی، عمران خان چھ سال سے فارن فنڈنگ کیس میں این آر او لے کر سیاست کر رہے ہیں، اگر فارن فنڈنگ کیس کا فیصلہ ہو جائے تو عمران خان اور پی ٹی آئی کی پوری سیاست ہی ختم ہو جائے گی کیونکہ عمران خان کے سیاسی سپورٹ کے پیچھے اسرائیلی لابی کے فنڈنگ کے ثبوت موجود ہے،پاکستان دشمن لابز کو فنڈنگ کے بھی ثبوت موجود ہیں اور ان کو چھپایا جا رہا ہے اور سوال پوچھنے نہیں دیا جا رہا ہے جبکہ ہمارا سوال ہے کہ نواز شریف کے خلاف فیصلہ ایک ماہ میں ہو جاتا ہے لیکن عمران خان کے خلاف فیصلہ ہو تو چھ سال میں بھی کچھ نہیں ہوتا ہے، بتایا جائے کہ اس کی کیا منطق ہے ، یہ وجہ ہے کہ عمران خان کے این آر او کی اور پاکستان کے اوپر مسلط کیا گیا ہے، عمران خان سب کو کہتا ہے کہ این آر او نہیں دوں گا لیکن مادر آف این آر او تو عمران خان نے خود لیا ہوا ہے جو فارن فنڈنگ کیس کا این آر او ہے، چھ سال سے اس کو دفن رکھا گیا ہے، سپریم کورٹ کا فیصلہ ہے کہ جلدی فیصلہ کیا جائے جبکہ ہم الیکشن کے پاس کئی بار گئے ہیں، اسٹیٹ بینک کے پاس ریکارڈ موجود ہے کہ بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو دھوکہ دے کر پارٹی فنڈنگ اکاؤنٹ میں ظاہر نہیں کیا گیا اور اس چوری کو سٹیٹ بینک نے پکڑا۔ احسن اقبال کہا کہ ہمارا مطالبہ ہے کہ ایک ماہ میں فارن فنڈنگ کیس کا فیصلہ کیا جائے اور سلیکٹڈ، مسلط عمران خان کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے۔(اح+م ا)

شیئر کریں

Top