پرتگال نے یورپی یونین کی صدارت سنبھالی لی

eu.jpg


پرتگال کی صدارت میں یورپی کونسل کی ذمہ داری750بلین یورو مالیت کے کورونا امدادی پیکج کو مربوط بنانا ہو گا،اس سے قبل یورپی یونین کی ششماہی صدارت کے فرائض جرمنی انجام دے رہا تھا
لزبن(آئی این پی) نئے سال کے آغاز کے ساتھ یورپی یونین کی ششماہی صدارت پرتگال نے سنبھال لی ہے۔ پرتگال کی صدارت میں یورپی کونسل کی سب سے بڑی ذمہ داری 750 بلین یورو مالیت کے کورونا امدادی پیکج کو مربوط بنانا ہو گا۔ کل جمعرات اکتیس دسمبر تک یورپی یونین کی ششماہی صدارت کے فرائض جرمنی انجام دے رہا تھا۔ پرتگال نے بھی جرمنی کی طرح اپنی صدارتی مدت کے لیے یورپی معاشرتی پالیسی کو اپنے ایجنڈے میں سرفہرست رکھا ہے۔ مئی میں پورٹو میں ہونے والے سماجی امور سے متعلق ایک اجلاس میں یونین کے رکن ممالک کورونا کی وبا اور یورپی باشندوں کے معاشرتی حقوق میں مزید اضافے پر آپس میں مشاورت کریں گے۔

شیئر کریں

Top