ایف سی جنگلات کی حفاظت پر مامور ،دہشتگردوں کو قتل عام کی کھلی چھوٹ دیدی گئی:عمران ندیم

Imran-Nadeem.jpg

مچھ میں دہشتگرد ی افسوسناک ،واقعے کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے، دشمن عناصر انتشار پھیلا کر ملک کو نقصان پہنچانے اور غیر مستحکم کرنے کی ناکام کوشش کررہے ہیں
فاریسٹ فورس بنا کر مقامی نوجوانوں کو بھرتی کیا جائے ،ایف سی کو بلوچستان میں امن و امان کی بحالی کی ذمہ داری سونپی دی جائے،بات شمال سے گفتگو
اسلام آباد(بادشمال نیوز)پیپلز پارٹی گلگت بلتستان کے رہنما ،سابق ممبر اسمبلی عمران ندیم نے بادشمال سے گفتگو کر تے ہوئے کہا کہ کو وئٹہمچھ واقع کا شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے دلی دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ ملک دشمن عناصر ملک میں انتشار پھیلا کر ملک کو نقصان پہنچانے اور غیر مستحکم کرنے کی ناکام کوشش کررہے ہیں ،انہوں نے مزید کہا کہ ایف سی کو جنگلات کی حفاظت پر مامورکر کے دہشتگردوں کو عام شہریوں کے قتل عام کھلی چھوٹ دیدی گئی ہے،ضرورت اس امر کی ہے کہ جنگلات کی حفاظت کیلئے فاریسٹ فورس بنا کر مقامی نوجوانوں کو بھرتی کیا جائے ،ایف سی کو بلوچستان میں امن و امان کی بحالی کی ذمہ داری سونپی دی جائے. اللہ تعالی مرحومین کو جنت الفردوس میں اعلی مقام عطا فرمائے اور پسماندگان کو صبر جمیل عطا فرمائے آمین
عمران ندیم

شیئر کریں

Top