کرائسٹ چرچ ٹیسٹ پر نیوزی لینڈ کی گرفت مضبوط

947206-20201230111024.jpg

دوسرے ٹیسٹ کے دوسرے روز نیوزی لینڈ نے کھیل کے اختتام پر 3وکٹوں کے نقصان پر 286رنز بنا لیے،کپتان کین ولیمسن نے مسلسل دوسری اور ٹیسٹ کیریئر کی 24ویں سنچری سکور کی
کرائسٹ چرچ (اے ایف بی)پاکستان اور نیوزی لینڈ دوسرے ٹیسٹ کے دوسرے روز نیوزی لینڈ نے کھیل کے اختتام پر 3 وکٹوں کے نقصان پر 286 رنز بنا لیے ہیں۔ نیوزی لینڈ کی جانب سے ٹام لیتھم اور ٹام بلنڈل اوپننگ کرنے آئے لیکن پاکستانی بولرز کے سامنے زیادہ دیر ٹہر نہ سکے، لیتھم 33 رنز بناکر شاہین شاہ آفریدی کی گیند پر کیچ ہوئے جبکہ بلنڈل کو 16 رنز پر فہیم اشرف نے شکار کیا۔روس ٹیلر بھی کریز پر زیادہ رک نہ سکے اور 12 رنز بنا کر محمد عباس کی گیند پر شان مسعود کے ہاتھوں کیچ آٹ ہوگئے۔ کپتان کین ولیمسن نے ایک بار پھر ایک بیٹنگ کلاس دکھاتے ہوئے مسلسل دوسری اور ٹیسٹ کیریئر کی 24ویں سنچری سکور کی ،اس دوران ہینری نکولس نے ان کا بھرپور ساتھ دیتے ہوئے نصف سنچری سکور کی۔اس سے قبل نیوزی لینڈ نے ٹاس جیت کر پاکستان کو بیٹنگ کی دعوت دی، قومی ٹیم کا ٹاپ آرڈر ایک بار پھر ناکام ثابت ہوا، شان مسعود کھاتہ کھولے بغیر آٹ ہوئے، عابد علی 25، حارث سہیل 1 رنز بناکر پویلین لوٹے، پچھلے میچ کے سنچری میکر فواد عالم بھی صرف 2 رنز کے مہمان ثابت ہوئے۔کپتان محمد رضوان اور اظہر علی ذمہ داری کا ثبوت دیتے ہوئے نصف سنچریاں سکور کیں تاہم اظہر علی نروس نانئینٹز کا شکار ہوکر 93 رنز پر آٹ ہوئے، محمد رضوان نے 61 رنز کی اننگز کھیلی۔ فہییم اشرف نے اپنی آل رانڈر کارکردگی میں تسلسل دکھاتے ہوئے 48 رنز کی اننگز کھیلی جب کہ اپنا پہلا ٹیسٹ کھیلنے والے ظفر گوہر نے بھی 34 رنز سکور کیے۔ نیوزی لینڈ کی جانب سے کائلز جمیسن نے 5، ٹم ساتھی اور ٹرینٹ بولٹ نے 2،2 وکٹیں حاصل کیں۔ واضح رہے کہ نیوزی لینڈ کو 2 ٹیسٹ میچز کی سیریز میں پہلے ہی ایک صفر کی ناقابل شکست برتری حاصل ہے۔
گرفت

شیئر کریں

Top