بالی ووڈ‘ سلمان خان سنی لیون کی محبت میں گرفتار ہوگئے

IndiaTvc6f1eb_Sunny-Leone-Salman-Khan.jpg

ممبئی (آئی این پی) بالی ووڈ کے سپراسٹار سلمان خان نے اداکارہ سنی لیون سے محبت کا اظہار کردیا۔بھارت کے مقبول ریئلٹی شو بگ باس کے سیزن 14 میں سنی لیون مہمان کے طور پر شریک ہوئیں۔ اس موقع پر ان کی شو کے میزبان سلمان خان کے ساتھ دلچسپ گفتگو ہوئی۔ دونوں اداکاروں نے ایک دوسرے سے اظہار محبت کیا جس کی جھلکیاں بھارتی ٹی وی کی جانب سے انسٹاگرام پر پوسٹ کی گئی ہیں۔ ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ سنی لیون سلمان خان سے پوچھتی ہیں کہ آپ کی بیماری کیا ہے؟ جس پر سلمان خان کہتے ہیں کہ ‘مجھے ابھی آپ سے پیار ہوگیا ہے، اسے لویریا کہتے ہیں۔ سلمان خان کا جواب سن کر سنی لیون بھی ان سے اپنی محبت کا اظہار کرتی ہیں۔ بالی ووڈ کے سپراسٹار سلمان خان نے اداکارہ سنی لیون سے محبت کا اظہار کردیا۔

شیئر کریں

Top