محدود وسائل کے باوجود جی بی اے کے آر ایس پی کی کارکردگی مثالی ہے:بورڈ آف ڈائریکٹرز

g16.jpg

بلتستان ، دیامر اور گلگت میں دفاتر کا قیام عمل میں لاکر تنظیمات سے منسلک متعدد منصوبے شروع کر رکھے ہیں،بریفنگ
چیف ایگزیکٹیو آفیسر کی غیر معمولی کارکردگی پر بورڈ آف ڈائریکٹرز کی جانب سے نقد انعام اور تعریفی سند دینے کا اعلان
اسلام آباد(بادشمال نیوز)جی بی آر ایس پی بورڈ آف ڈائریکٹرز کا اجلاس،ادارے کی کاکردگی کا جائزہ لیا گیا اور کم وقت اور محدود وسائل میں بہترین کاکردگی کا مظاہرہ کرنے اور عوام کے اعتماد پر پورا اترنے پر اطمینان کااظہار کیا گیا،چیف ایگزیکٹیو آفیسر کی غیر معمولی کارکردگی پر بورڈ آف ڈائریکٹرز کی جانب سے نقد انعام اور تعریفی سند دینے کا اعلان،جی بی آر اس پی کی مجموعی کاکردگی کاو تسلی بخش قرار دیتے ہوئے مذید فعال بنانے کے لئے تمام ضروری وسائل فراہم کرنے پر اتفاق کیا گیا۔منگل کے روز اسلام آباد میں گلگت بلتستان رورل سپورٹ پروگرام کے بورد آف ڈائریکٹرز کا جائزہ اجلاس منعقد ہوا اجلاس کی صدارت چیئرمین گلگت بلتستان رورل سپورٹ پروگرام شیر جہان میر نے کی جبکہ اجلاس میں ایڈیشنل چیف سیکریٹری سید ابرار حسین ، سیکریٹری فنانس منصور عالم نئے ڈائریکٹرز ایڈوکیٹ منیر اور اعزاز علی نے بھی شرکت کی اجلاس میں چیف ایگزیکٹیو افیسر جی بی آر ایس پی عبدالطیف نے اب تک کی کاکردگی اور عوام کی فلاح و بہبود کے لئے اٹھائے گئے اقدامات پر تفصیلی بریفنگ دی۔اجلاس میں جی بی آر ایس پی کی کاکردگی پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے چیئرمین شیر جہان میر نے جی بی آر ایس پی کے تمام سٹاف کی کاکردگی کو سراہا اور انہیں خراج تحسین پیش کی شیر جہان میر نے امید کا اظہار کیا کہ تمام سٹاف ایک فیملی کی طرح ادارے کی بہتری اور عوام کے معیار زندگی کو بہتر بنانے کے لئے اپنی صلاحیتیں بروئے کار لائیں گے۔انہوں نے کم وقت اور محدود وسائل میں عوام کے فلاح و بہبود کے چھوٹے منصوبوں کو مکمل کرنے چیف ایگزیکٹیو آفیسر کی کاوشوں کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ ٹیم لیڈر با صلاحیت ہو تو ماتحت عملہ منظم انداز میں اپنے فرائض انجام دیتا ہے جس کی مثال جی بی آر ایس پی نے پیش کی۔اس موقع پر ایڈیشنل چیف سیکریٹری سید ابرار حسین نے بھی ادارے کی کاردکردگی کو سراہتے ہوئے ہر قسم کے تعاون کا یقین دلایا۔اس موقع پر جی ایم جی بی آر ایس پی اشفاق احمد نے بھی اجی بی آر ایس کے قیام کا مقصد اور اب تک کے اقدامات کے حوالے سے اجلاس کے شرکاکو آگاہ کیا۔ قبل ازیں چیف ایگزیکٹیو آفیسر عبدالطیف نے اجلاس کے شرکاکو بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ جی بی آرایس پی نے دیہی اشتراکی ترقی میں نہایت خوش اسلوبی سے کام کو آگے بڑھانے میں کامیابی حاصل کی ہے اور مستقبل قریب میں عوام اس کے ثمرات سے مستفید ہونگے۔ بلتستان ڈویڑن ، دیامر اور گلگت ڈویڑن میں دفاتر کا قیام عمل میں لاکر تنظیمات سے منسلک مرد و خواتین کیلئے بہت سارے منصوبے شروع کر رکھے ہیں۔
بورڈ آف ڈائریکٹرز

شیئر کریں

Top