ناانصافیوں کا ازالہ ،احساس محرومی کا خاتمہ سی پیک منصوبوں کی نگرانی کیلئے کمیٹی

g1-2.jpg

گلگت بلتستان کی ترقی کے لئے اراکین اسمبلی سے ملاقات میں لائحہ عمل طے کرینگے:سپیکر قومی اسمبلی
گلگت بلتستان بے پناہ قدرتی وسائل سے مالامال ، بروئے کار لا کر گلگت بلتستان کی ترقی میں نمایاں اضافہ کیا جا سکتا ہے، نو منتخب حکومت جی بی کے عوام کے اعتماد پر پورا اترنے کی کوشش کریگی
سی پیک کے تحت جاری منصوبوں کی بروقت تکمیل سے گلگت بلتستان میں معاشی ترقی کے اہداف حاصل کیے جاسکتے ہیں ، گلگت بلتستان کے دیرینہ مسائل کو حل کرنے کی بھرپور کوشش کرینگے،امجد زیدی
اسلام آباد (خبر نگار خصوصی) سپیکر گلگت بلتستان اسمبلی سید امجد علی زیدی اور ڈپٹی سپیکر نذیر احمد ایڈووکیٹ نے سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر سے پارلیمنٹ ہاؤس میں ملاقات کی ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور اور ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے امجد علی زیدی کو سپیکر اور نذیر احمد کو ڈپٹی سپیکر کا عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد دی۔اس موقع پر سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا ہے کہ حکومت پاکستان گلگت بلتستان کی ترقی اور خوشحالی کیلئے ترجیحی بنیادوں پر اقدامات اٹھا رہی ہے اورسی پیک میں گلگت بلتستان کا کردار نہایت اہمیت کا حامل ہے. گلگت بلتستان بے پناہ قدرتی وسائل سے مالامال ہے جنہیں بروئے کار لا کر گلگت بلتستان کی ترقی میں نمایاں اضافہ کیا جا سکتا ہے ۔ماضی میں جی بی کے ساتھ کی جانے والی ناانصافیوں کا ازالہ کرکے عوام کے احساس محرومی کا خاتمہ کیا جائے گا سپیکر قومی اسمبلی نے جی بی میں سی پیک کے تحت جاری منصوبوں کی نگرانی کیلئے سی پیک کمیٹی کی تشکیل کی تجویز بھی پیش کی. سپیکر گلگت بلتستان اسمبلی نے سید امجد علی زیدی نے اسد قیصر کی گلگت بلتستان کی ترقی اور خوشحالی کے لیے انکے جذبات کو سراہتے ہوئے کہا کہ گلگت بلتستان میں حالیہ الیکشن 2020 کے بعد قائم ہونی والی حکومت جی بی کے عوام کے اعتماد پر پورا اترنے کی کوشش کرے گی۔ سی پیک کے تحت جاری منصوبوں کی بروقت تکمیل سے گلگت بلتستان میں معاشی ترقی کے اہداف حاصل کیے جاسکتے ہیں اور گلگت بلتستان کے دیرینہ مسائل کو حل کرنے کی بھرپور کوشش کرینگے سپیکر گلگت بلتستان اسمبلی نے مزید کہا کہ قومی اسمبلی کے تجربات سے بھرپور فائدہ اٹھاتے ہوئے گلگت بلتستان اسمبلی کو مزید ترقی دیں گے اور پارلیمانی نظام کی ترقی کیلیے موثر اقدامات کرینگے سپیکر گلگت بلتستان نے اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ گلگت بلتستان اسمبلی کو ایک مثالی اسمبلی بنائیں گے. اس موقع پر قومی اسمبلی کے سپیکر اسد قیصر نے وزیراعلیٰ سمیت تمام اراکین گلگت بلتستان اسمبلی سے ملکر گلگت بلتستان کی ترقی کیلئے کام کرنے کے عزم کا اظہار کیا ہے اور سی پیک منصوبوں کی نگرانی کیلیے کمیٹی قائم کرنے اور گلگت بلتستان کی ترقی کیلئے بہتر لائحہ عمل طے کرنے کیلئے وزیراعلیٰ گلگت سمیت تمام اراکین گلگت بلتستان اسمبلی سے ملاقات کرنے کی خواہش کا اظہار کیا ۔
سپیکر

شیئر کریں

Top