سعودی عرب نے تیل کی پیداوار میں کمی کا اعلان کردیا

l_239972_114332_updates.jpg

سعودی عرب نے آئندہ 2 ماہ کے لیے تیل کی پیداوار میں کمی کا اعلان کردیا۔

سعودی عرب کی جانب سے فروری اور مارچ کے لیے تیل کی پیداوار میں 10 لاکھ بیرل یومیہ کمی کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔

سعودی اعلان کے بعد تیل کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے اور امریکا میں خام تیل کی قیمت میں 5 فیصد سے زائد کا اضافہ ہوا جس کے بعد ایک بیرل 50 ڈالرکا ہوگیا۔

شیئر کریں

Top