رکن اسمبلی دلشا دبانو کو وزیر اعلیٰ سے ملاقات خواتین کے مسائل سے آگاہ کیا

Dilshad-bao.jpeg

تحریک انصاف خواتین کے حقوق کی تحفظ کے ضامن ہے ،خواتین کے حقوق جہاں بھی متاثر ہونگے ، فوری ایکشن لیا جائے گا
ن لیگ اور پیپلز پارٹی کا دور چلا گیا اب یہ دور تحریک انصاف کا ہے، خواتین کے ساتھ کسی بھی طرح ناانصافی نہیں ہوگی،وزیر اعلیٰ
گلگت(بادشمال نیوز)رکن گلگت بلتستان اسمبلی دلشاد بانو نے وزیر اعلی خالد خورشید سے ملاقات کی اور خواتین کیمسائل سے آگاہ کیا اس موقع پر وزیر اعلی خالد خورشید نے رکن اسمبلی دلشاد بانو کو یقین دلایا کہ حکومت خواتین کے حقوق کے لیے ہر ممکن اقدامات اٹھائے گی خواتین کے حقوق جہاں بھی متاثر ہونگے فوری ایکشن لیا جائے گا تحریک انصاف خواتین کے حقوق کی تحفظ کے ضامن ہے خواتین ہمارے معاشریکا اہم جز ہے ۔اس موقع پر رکن اسمبلی نے وزیر اعلی کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ تحریک انصاف ہی واحد جماعت ہے جو گلگت بلتستان میں خواتین کی حقوق کی تحفظ کرسکتی ہے وزیر اعلی گلگت بلتستان خواتین کے حقوق کے لیے جو جہدوجہد کررہے ہیں اس کو ہم سہراتے ہیں اب ن لیگ اور پیپلز پارٹی کا دور چلا گیا اب یہ دور تحریک انصاف کا ہے انشا اللہ خواتین کے ساتھ کسی بھی طرح ناانصافی نہیں ہوگی۔
ملاقات

شیئر کریں

Top