جوبائیڈن نے پارلیمنٹ پر حملہ کرنے والے والوں کو دہشتگرد قرار دیدیا

Trump-Joe-750x430-1.jpg

نومنتخب امریکی صدر جوبائیڈن نے امریکی پارلیمنٹ پر حملہ کرنے والوں کو مقامی دہشتگرد قرار دے دیا۔

انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ گزشتہ روز کانگریس کی عمارت پر حملہ ملکی تاریخ کا سیاہ ترین دن ہے، صدر ٹرمپ نے جمہوری اداروں پر حملہ کیا۔

جوبائیڈن کا کہنا تھا کہ ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکی ووٹرز کی آواز کو دبانے کی کوشش کی، ملکی عزت، سالمیت اور آزادی کو بحال کرنے کی ضرورت ہے۔پولیس کے رویے کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے جو بائیڈن کا کہنا تھا کہ پولیس ٹرمپ کے حامیوں سے نرم برتاؤ رکھتی ہے لیکن نسل پرستی کے خلاف مظاہرین سے سختی برتی جاتی ہے۔

نومنتخب امریکی صدر کا کہنا تھا کہ کیپیٹل ہل حملے میں ملوث افراد مقامی دہشت گرد ہیں۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز کانگریس کے مشترکہ اجلاس میں جوبائیڈن کی صدارتی انتخابات میں توثیق کے موقع پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے حامیوں کی جانب سے پارلیمنٹ پر حملہ کیا گیا، پولیس کے ساتھ تصادم اور ہنگامہ آرائی کے دوران 4 افراد ہلاک بھی ہوئے۔

شیئر کریں

Top