سانحہ مچھ شہداء کمیٹی نے وزیراعظم کا مطالبہ مسترد کردیا دھرنا جاری رکھنے کا اعلان

16-1.jpg

QUETTA: Realities’ and Hazara community pretesting at sit-in on 7 day against killing of coal miners. INP PHOTO by Ahmed Bahtti

وزیراعظم دھرنے میں کیوں نہیں آرہے،ہم کیسے مان لیں تدفین کے بعدوہ آئیں گے،ویسے تو عمران خان یو ٹرن میں بھی مشہور ہیں،دھرنا جاری رہے گا اور تدفین بھی نہیں کریں گے
عمران خان کہہ رہے ہیں کہ بلیک میل کیاجارہا ہے، ہم کیسے بلیک میل کرسکتے ہیں کیاہم سیاسی ہیں،ہم بلاول یامریم نوازہیں جوبلیک میل کریں گے،دھرنامیں لوگ زیادہ ہیں اورزیادہ آرہے ہیں، ارباب لیاقت
کوئٹہ(آئی این پی)سانحہ مچھ شہدا کمیٹی نے وزیراعظم عمران خان کا شہدا کی تدفین کا مطالبہ مسترد کردیا اور کہا ہے کہ دھرنا جاری رہے گا اور تدفین بھی نہیں کریں گے۔جمعہ کواپنے ایک بیان میں فوکل پرسن شہدا کمیٹی ارباب لیاقت کا کہنا تھا کہ تمام لوگوں کاایک ہی مطالبہ ہے کہ عمران خان دھرنے میں پہنچیں، وزیراعظم دھرنے میں کیوں نہیں آرہے،ہم کیسے مان لیں کہ تدفین کے بعد وزیراعظم آئیں گے،ویسے تو عمران خان یو ٹرن میں بھی مشہور ہیں،دھرنا جاری رہے گا اور تدفین بھی نہیں کریں گے، آپ کہتے ہیں بعد میں آؤں گاپہلے کیوں نہیں آتے۔انہوں نے مزید کہا کہ عمران خان کہہ رہے ہیں کہ بلیک میل کیاجارہا ہے، ہم کیسے بلیک میل کرسکتے ہیں کیاہم سیاسی ہیں،ہم بلاول یامریم نوازہیں جوبلیک میل کریں گے،دھرنامیں لوگ زیادہ ہیں اورزیادہ آرہے ہیں، بلوچستان حکومت سکیورٹی دینے میں ناکام رہی۔قبل ازیں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ کوئٹہ میں ہزارہ کمیونٹی کے لوگ بہت مشکل سے بیٹھے ہوئے ہیں،نائن الیون کے بعدہزارہ کمیونٹی کو ظلم و ستم کا نشانہ بنایا گیا، آپ کیسارے مطالبات مان لیے تو دفنانے پر شرط کیوں،کل تک ہم ہزارہ برادری کی ڈیمانڈ مان چکے ہیں،تدفین کو وزیراعظم کی آمد سے مشروط کرنا بلیک میلنگ کے مترادف ہے، اگر آپ دفنادیں گے تومیں آج کوئٹہ پہنچوں گا، لواحقین کو یقین دلاتے ہیں کہ انہیں تنہا نہیں چھوڑیں گے، دنیا کے کسی وزیراعظم کو ایسے بلیک میل نہیں کیاجاسکتا۔
دھرنا جاری

شیئر کریں

Top