گلگت بلتستان کے عوام پاکستان کی نظریاتی وجغرافیائی سرحدوں کے محافظ ہیں ریاستی ادارے کو کمزور ہونے نہیں دینگے؛آغا علی رضوی

index.jpeg

پاک فوج کو آخری سہارا سمجھتے ہیں جوانوں کی لازوال قربانیوں سے دہشتگردی کا خاتمہ ہوا ریاستی ادارے کیخلاف نعرے بازی پر عوام وعلماء کا شدید ردعمل
سانحہ مچھ کے خلا ف دھرنے کے دوران چندافرادنے ریاستی ادارے کے خلاف نعرے بازی کی جس پرعوامی رہنماؤں نے ناپسندیدگی کااظہارکرتے ہوئے موقع پرسرزنش کردی تھی،رہنما مجلس وحدت مسلمین
پاک فوج نے ہرمشکل وقت میں ملک کو سہارا دیا،ہمیں اپنے جوانوںپرفخرہے ،ہمارے شہداء کی قبروں پرنصب قومی پرچم وطن سے ہماری وفاداری کامظہرہیں،آغاباقرحسین الحسینی،شیخ جواد،اسلم سحرودیگرکی گفتگو
سکردو(چیف رپورٹر)سیاسی ،مذہی رہنماؤں سمیت مختلف شعبہ زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے پاک فوج کیخلاف نعرہ بازی پر رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ چند افراد کا ذاتی فعل تھا جس کی موقع پر ہی مذمت کرتے ہوئے سرزنش کردی گئی تھی دہشتگردی کیخلاف جنگ میں پاک فوج کے کردار سنہری حروف میں لکھا جائے گا اور پوری دنیا اور پاکستانی قوم اس بات کی گواہ ہے کہ پاک فوج کے جوانوں کی لازوال قربانیوں کی بدولت دہشتگردی پرقابوپایاگیا پاک فوج کے جوانوں نے اپنی جانوں کے نذرانے دیکرملک سے دہشتگردی کی قلع قمع کیا جس کااعتراف پوری دنیا کرتی ہے نعرہ بازی ناپسندیدہ حرکت تھی وحدت المسلمین کے رہنما محمد کاظم میثم نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ پاک فوج کے خلاف نعرہ بازی میں عوام نہیں بلکہ کچھ افراد کی ذاتی خواہش تھی انجمن امامیہ سکردو کے صدر اور نامور عالم دین آغا باقر الحسینی نے کہا ہے کہ ہم پاک فوج کے ساتھ کھڑے ہیں، شہدائے مچھ کے لواحقین سے اظہار یکجہتی کے لئے نکالی گئی ریلی کے دوران ریاستی اداروں کیخلاف ہونیوالی نعرہ بازی کی ہم بھر پور الفاظ میں مذمت کرتے ہیں اور انجمن امامیہ کااس نعرے سے کوئی تعلق نہیں ہم اس نعرے سے لا تعلقی اور بیزاری کا اظہار کرتے ہیں، ہم پاک فوج کے ساتھ کھڑے ہیں ہمیں ملکی سالمیت کے لیے پاک فوج کی قربانیوں کا ادارک ہے ہر مشکل گھڑی میں پاک فوج نے ہی اس ملک کو سنبھالا ہے اور ہم پاک فوج کو ہی اپنا آخری سہارا سمجھتے ہیں نامور عالم دین شیخ جواد حافظی نے کہا ہے کہ ہمیِں اپنی فوج پر فخر ہے پاک فوج نے ہرمشکل وقت میں ملک کو سہارا دیا اور ہم فوج کو ہی اپنا سہارا سمجھتے ہیں ہماری گلی محلوں میِں شہیدا کی قبروں پر لگے قومی پرچم ہماری وفاداری کامظہرہیں ہمیں اپنی فوج پر پورا بھروسہ ہے سینئر صحافی اور شاعر محمد اسلم سحر نے کہا کہ پاک فوج کیخلاف نعرہ بازی ایک قبیح فعل تھا مگر سیاسی اور مذہبی قیادت نے اظہار لاتعلقی کر دی اور ان کی سرزنش کر دی گئی ہے مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے گلگت بلتستان کے سیکرٹری جنرل آغا علی رضوی نے اپنے بیان میں کہا کہ گلگت بلتستان کے عوام پاکستان کی نظریاتی و جغرافیائی سرحدوں کے محافظ ہیں عوام ریاستی اداروں بالخصوص پاکستان آرمی کو اس خطے میں کمزور ہونے نہیں دیں گے یہاں کے عوام پاک فوج اور تمام ریاستی اداروں کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں یہاں کے عوام پاکستان کی سالمیت کیلئے ہر طرح کی قربانی کے لئے تیار ہے آغا علی رضوی نے مزید کہا کہ منفی طاقتوں کا بیانیہ گلگت بلتستان کے عوام کی امنگوں کے برعکس ہے ہم ہرایسے بیانئہ کومسترکرتے ہیں جس سے وطن عزیز کی سالمیت کو نقصان پہنچتا ہو ہم ہندوستان سمیت امریکہ و اسرائیل اور دیگر عالمی طاقتوں کو یہ پیغام دیں گے کہ تم لاکھ کوششں کرلو نہ ہم سی پیک جیسے گیم چینجرمنصوبے کو نقصان پہنچنے دیں گے اور نہ ہی پاکستان کی سالمیت پر آنچ آنے دیں گے۔
علماء ردعمل

شیئر کریں

Top