غیر سنجیدہ سلیکٹڈ ٹولہ سیر سپاٹے اور سلفیوں میں مصروف :سابق وزیر اعلیٰ

pic_1536139945.jpg

چیف سیکرٹری نے اپنا ٹارگٹ پورا کرلیا اب انہیں عوام سے کوئی سروکار نہیں، سابق دور میں ہم نے پالیسی بنائی تھی وزیراعلی کی اجازت کے بغیر کوئی وزیر اور وزیرکی اجازت بغیرکوئی سیکرٹری سٹیشن نہیں چھوڑسکتا
موجودہ کٹھ پتلی سرکار نے گلگت بلتستان کے62 ارب مالیت کے میگا منصوبے ختم کردیئے، دھاندلی کیخلاف وائٹ پیر تیار کرلیا 15 دسمبر کو اسلام آباد میں دھاندلی کا پردہ چاک کریں گے،حفیظ الرحمان
اسلام آباد(مہتاب الرحمن)سابق وزیراعلی حافظ حفیظ الرحمن نے کہا ہے کہ چیف سیکرٹری نے اپنا ٹارگٹ پورا کرلیا اب انہیں عوام کے مسائل اور انتظامی کنٹرول سے کوئی سروکار نہیں اپنی پرموشن کیلئے سلیکٹڈ ٹولے کو گلگت بلتستان کے عوام پر مسلط کرانے میں چیف سیکرٹری نے اپنا کردار ادا کیا اور آج نامعلوم بن کر بیٹھ گئے ہیں بادشمال سے بات چیت کرتے ہوئے سابق وزیراعلی نے کہا کہ جن لوگوں کو عوام اپنا نمائندہ منتخب کرتے ہیں وہ عوام کے درمیان ہوتے ہیں اور ان کے مسائل حل کر نے کیلئے سنجیدہ ہوتے ہیں یہ غیر سنجیدہ سیلکٹڈ ٹولہ گلگت بلتستان سے اس لئے فرارہے کیونکہ یہ جانتے ہیں انہیں عوام نے منتخب نہیں کیا اس لئے سیر سپاٹوں اور سلفیوں میں مشغول ہیں وفاق کی شغلیہ سرکار کے نقش قدم پر چلنے والے عوام کے دردمند نہیں وفاق میں جو حکومت سی پیک اور نیشنل ایکشن پلان کو رول بیک کرکے مسلط ہوئی ہے ان کو گلگت بلتستان کے عوام سے کوئی دلچسپی نہیں سی پیک کے منصوبوں میں گلگت بلتستان کے منصوبے شامل ہیں اور وہ وفاقی حکومت سے گرانٹ بیس پر مکمل ہونے ہیں سابق وفاقی حکومت نے گلگت بلتستان کیلئے اربوں مالیت کے منصوبے دےئے جبکہ موجودہ کٹھ پتلی سرکار نے گلگت بلتستان کے62 ارب مالیت کے میگا منصوبے ختم کردیئے جن میں غواڑی پاور پراجیکٹ، میڈیکل کالج اور گلگت چترال روڈ شامل ہیں ان سے عوام کیا توقع رکھے گی گلگت بلتستان کے سرکاری دفاتر ویران پڑے ہیں اور وزیراعلی کابینہ سمیت اسلام آبادمیں ڈیرے ڈالے بیٹھے ہیں جبکہ سابق دور میں ہم نے پالیسی بنائی تھی کہ وزیراعلی کی اجازت کے بغیر کوئی وزیر سٹیشن نہیں چھوڑسکتا اور سیکرٹری وزیرکی اجازت کے بغیر سٹیشن سے باہر نہیں جائیگا مگر اب تو آوے کا آوا بگڑا ہے اور وزیراعلی پوری کابینہ کو لیکر اسلام آباد شفٹ ہوگئے سابق وزیراعلی نے کہا ان کی سنجیدگی کا یہ عالم ہے کہ انہیں پتہ ہی نہیں کہ ہم نے کرنا کیا ہے ایک سوال کے جواب میں انھوں نے کہا کہ گلگت بلتستان انتخابات میں کی گئی دھاندلی کیخلاف وائٹ پیر تیار کرلیا 15 دسمبر کو اسلام آباد میں پریس کانفرس کرکے الیکشن کی گئی دھاندلی کا پردہ چاک کریں گے۔
حفیظ الرحمان

شیئر کریں

Top