اسلامی حکومت میں ہی عوام کے مسائل حل ہو سکتے ہیں :سراج الحق

Siraj-Ul-Haq.jpg

اسلامی حکومت میں ہی عوام کے مسائل حل ہوسکتے ہیں حکومتوں میں جرم ولوٹ مار پر سزاملتی تو بدعنوانی میں اتنا اضافہ نہیں ہوتا
امریکی تابعداری میں اپوزیشن اور حکو مت دونوں ایک دوسرے سے بازی لے جانے میں لگے ہیں، کوئٹہ میں ذمہ داران سے گفتگو
کوئٹہ ( آئی این پی ) امیرجماعت اسلامی پاکستان سینیٹرسراج الحق نے کہاکہ اسلامی حکومت میں ہی عوام کے مسائل حل ہوسکتے ہیں حکومتوں میں جرم ولوٹ مار پر سزاملتی تو بدعنوانی میں اتنا اضافہ نہیں ہوتا :بدقسمتی سے لٹیروں کی سرپرستی ہورہی ہے جس کی وجہ سے لٹیرے دلیر بن گیے ہیں جماعت اسلامی سیاست ،عدالت وحکومت کو اسلامی بنانے کی جدوجہد کر رہی ہے تاکہ عدل وانصاف قائم ہواور مجرم کوسزامل سکیں ۔بدقسمتی سے سابقہ و مودہ حکومت کے پالیسیاں ایک ہیں ۔سودی نظام ہو یا امریکی ، ورلڈبینک اور آئی ایم ایف کی غلامی ہو ، کشمیر پر ہندوستان کے ساتھ ساز باز ،فحاشی و عریانی پھیلانا ہویا علما ، مدارس ، مساجد کی توہین ہو، ملکی خزانہ لوٹنے سے لے کر کرپشن تک سب پالیسیاں ایک ہیں اگرکسی چیز پر اختلاف ہے تو وہ اقتدار اور ذاتی مفادات ہیں ۔ اتوار کو ان خیالات کا اظہارانہوں نے کوئٹہ میں ذمہ داران سے گفتگوکرتے ہوئے کیا ۔
سراج الحق

شیئر کریں

Top