پی ڈی ایم جلدہی عوام کو نا اہل حکومت سے نجات دلائیگی :مولانا عبدالواسع

images.jpeg

ڈھائی سالوں سے کٹھ پتلی وزیراعظم نے معیشت کا بیڑا غرق کر دیا ہے ہم اس نااہل حکومت کے خلاف دما دم مست قلندر کرینگے
حکمران طبقہ ہماری جدوجہد سے خائف ہو کر تحریک کو سبوتاژ کرنے کے لیے ہر قسم کے اوچھے ہتھکنڈے استعمال کر رہے ہیں
ڈیرہ مرادجمالی( آئی این پی ) پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ جلد ہی عوام کو نااہل حکومت اور وزیراعظم سے نجات دلائے گی ، ناقص پالیسیوں اور تجربوں کا خمیازہ عوام بھگت رہی ہے ، پچھلے ڈھائی سالوں سے کٹھ پتلی وزیراعظم ملک کی معیشت کا بیڑا غرق کر دیا ہے ہم اس نااہل حکومت کے خلاف دما دم مست قلندر کہ کر عوام کے ساتھ اسلام آباد کی طرف نکلیں گے ، حکمران طبقہ ہماری جدوجہد سے خائف ہو کر تحریک کو سبوتاژ کرنے کے لیے ہر قسم کے اوچھے ہتھکنڈے استعمال کر رہے ہیں ۔ اتوار کو ان خیالات کا اظہار پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ میں شامل جماعتوں کے رہنماؤں جمعیت علماء اسلام کے صوبائی امیر رکن قومی اسمبلی مولانا عبدالواسع ، جمعیت علماء اسلام کے صوبائی جنرل سیکرٹری رکن قومی اسمبلی آغا محمود شاہ، پاکستان پیپلز پارٹی کے صوبائی صدر سابق صوبائی وزیر حاجی علی محمد جتک ، سابق صوبائی وزیر میر محمد صادق عمرانی ، پاکستان مسلم لیگ ن کے صوبائی صدرجمال شاہ کاکڑ ، میاں محمد حسین گولہ ، بی این پی مینگل کے مرکزی رہنما ملک عبدالولی کاکڑ ، ایم پی اے ملک نصیر شاہوانی ، پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے عبدالرحیم زیارتوال ، عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی جنرل سیکرٹری محبت کاکا، نیشنل پارٹی کے صوبائی صدر عبدالخالق بلوچ ، جماعت اہلحدیث کے قائم مقام صوبائی صدر عبدالرزاق، جمعیت علماء پاکستان کے صوبائی صدر مولانا عباس قادری ، جے یوآئی کے صوبائی ڈپٹی جنرل سیکرٹری حاجی نظام الدین لہڑی ، ضلعی امیر مولانا بشیر احمد جمالی ، حاجی رحمت اللہ بنگلزئی ، حاجی علی احمد بنگلزئی ، حاجی محمد بخش بنگلزئی ، پیپلزپارٹی کے ڈویژنل صدر میر بلال عمرانی ، بی این پی کے ضلعی صدر ڈاکٹر شاہنواز مینگل ، میر محمد اسماعیل مینگل ، جے یو پی کے علامہ عبدالحکیم انقلابی ، نیشنل پارٹی کے ضلعی صدر جاگن خان مغیری ، میراں بخش بلوچ ودیگر نے ڈیرہ مراد جمالی میں پی ڈی ایم کے زیر اہتمام منعقدہ جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ اس سے قبل پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کی جانب سے نصیرآباد میں سیاسی پاور شو اپوزیشن جماعتوں کی جانب سے بڑی تعداد میں کارکنان کے ہمراہ ایک عظیم الشان احتجاجی ریلی نکالی ریلی میں مختلف جگہوں سے ہوتی ہوئی اللہ ہو چوک پر پہنچ کر احتجاجی جلسہ منعقد کیا ۔
مولاناعبدالواسع

شیئر کریں

Top