مودی سرکار کسانوں کا عزم توڑنے میں ناکام ،ہر یا نہ پنجاب اور دلی میں دھرنے جاری

c7a2d2d1657e4e81a8bf39ea3fbf17a6_18.jpeg

26 جنوری کو نام نہاد بھارتی یوم جمہوریہ پر بڑے مظاہرے کی تیاریوں کے سلسلے میں ٹریکٹر ریلیاں شروع ،ضلع گرداسپور کے کئی علاقوں میں کاشکاروں نے ٹریکٹر ریلیاں نکالیں، نوجوانوں، خواتین اور بچوں کیبھی شرکت
نئی دہلی(آئی این پی ) بھارت میں مودی سرکار کسانوں کاعزم توڑنے میں ناکام ہو گئی، ہریانہ، پنجاب اور دلی میں کسانوں کے دھرنے جاری ، 26 جنوری کے بڑے مظاہرے کے لیے تیاریاں بھی شروع ہیں۔ تفصیلات کے مطابق بھارت میں کسانوں کا مودی سرکار کی ہٹ دھرمی کے خلاف احتجاج جاری، 26 جنوری کو نام نہاد بھارتی یوم جمہوریہ پر بڑے مظاہرے کی تیاریوں کے سلسلے میں ٹریکٹر ریلیاں ہو رہی ہیں۔ ضلع گرداسپور کے کئی علاقوں میں کاشکاروں نے ٹریکٹر ریلیاں نکالیں جن میں نوجوانوں، خواتین اور بچوں نے بھی شرکت کی۔ دلی کے دھرنے میں بارشوں اور سخت سردی کے باوجود کسان مودی کے خلاف ڈٹے ہوئے ہیں، مظاہرین کا کہنا ہے وہ کالے قوانین کو رد کروا کر ہی دم لیں گے۔نوجوان سوشل میڈیا پر مہم چلا کر مظاہرین کے لیے سامان جمع کر رہے ہیں، کانگریس نے متنازع قوانین واپس نہ لینے پر مودی سے استعفی کا مطالبہ کر دیا۔ سو سے زائد برطانوی ارکان پارلیمنٹ نے وزیراعظم بورس جانسن کو خط لکھا جس میں مودی سرکار کے مظاہرین کے ساتھ ناروا سلوک پر تشویش کا اظہا کرنے کا مطالبہ کیا گیا۔
دھرنے

شیئر کریں

Top