پی ڈی ایم میں ہمت ہے تو راولپنڈی کی طرف آکر دکھا ئیں :شیخ رشید

2085297-rasheedx-1601042134-626-640x480-1.jpg

عمران خان چوروں اور ڈاکوں سے مفاہمت کے بجائے ان کا احتساب کریں گے اور وہ پاکستان کو ترقی دلوائیں گے
پی ڈی ایم کی تحریک دم توڑ رہی ہے، جو لوگ 29دسمبر کی تاریخیں دیتے تھے انہیں سال بھی بتانا چاہیے تھا،تقریب سے خطاب
اسلام آباد(آئی این پی)وفاقی وزیر برائے داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم)کی تحریک دم توڑ رہی ہے، اگر ان میں ہمت ہے تو راولپنڈی کی طرف آکر دکھائیں، اتوار کو اسلام آباد میں فریڈم ہاؤس میں استقبالیہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ عمران خان چوروں اور ڈاکوں سے مفاہمت کے بجائے ان کا احتساب کریں گے اور وہ پاکستان کو ترقی دلوائیں گے،انہوں نے کہا کہ پاکستان کی سیاست اور معیشت کو ٹھیک کریں گے،اپوزیشن اتحاد سے متعلق وفاقی وزیرداخلہ کا کہنا تھاکہ پی ڈی ایم کی تحریک دم توڑ رہی ہے، اگر ان میں ہمت ہے تو راولپنڈی کی طرف آکر دکھائیں، جو لوگ 29دسمبر کی تاریخیں دیتے تھے انہیں سال بھی بتانا چاہیے تھا،انہوں نے کہا کہ یہ لوگ استعفے نہیں دیں گے، سینیٹ اور ضمنی کے انتخابات میں حصہ لیں گے، پیپلزپارٹی کا پنجاب میں کوئی عمل دخل نہیں رہا۔
شیخ رشید

شیئر کریں

Top