بلدیاتی الیکشن قانونی ابہام دور کرنے کیلئے لوکل باڈیز ایکٹ میں ترمیم کا فیصلہ

unnamed-2.jpg

الیکشن کی تیاریاں شروع کی گئیں توکچھ قانونی ابہام سامنے آگیاجسے دورکرنے کیلئے ایکٹ میں ترامیم تجویزکی گئیں، حکومت سے مشاورت کے بعد ترامیم کا مسودہ تیار کیا جائے گا
بلدیاتی انتخابات کے لیے ووٹرز لسٹ پر کام شروع کر دیا دیگر انتظامی امور کو بھی طے کیا جارہاہے تیاریاں مکمل کر نے کے بعد صوبائی حکومت کی منظوری سے الیکشن شیڈول جاری کر دیا جائے گا
گلگت (بیورو رپورٹ)گلگت بلتستان کے بلدیاتی انتخابات کیلئے لوکل باڈیز ایکٹ میں ترامیم کا فیصلہ کر لیا گیا ۔ معلوم ہوا ہے کہ گلگت بلتستان کے بلدیاتی الیکشن کی تیاریاں شروع کی گئی تو بعض قانونی ابہام سامنے آ گئے جن کو دور کرنے کیلئے لوکل باڈی ایکٹ میں کچھ ترامیم تجویز کی گئی ہیں ذرائع کے مطابق اس حوالے سے گلگت بلتستان حکومت سے مشاورت کے بعد ترامیمکا مسودہ تیار کیا جائے گا۔ ذرائع کے مطابق بلدیاتی انتخابات کے لیے ووٹرز لسٹ پر کام شروع کر دیا گیا ہے اور دیگر انتظامی امور کو بھی طے کیا جارہاہے تیاریاں مکمل کر نے کے بعد صوبائی حکومت سے منظوری لیکر الیکشن شیڈول کا اعلان جاری کر دیا جائے گا ذرائع کے مطابق اکتوبر 2021 تک انتخابات کو ممکن بنانے کا ہدف طے کیاگیا ہے۔
بلدیاتی الیکشن

شیئر کریں

Top