عوام کا ایک ہی مطالبہ ہے سلیکٹڈ چلا جائے:بلاول بھٹو

Bilawal-Bhutto.jpg

کٹھ پتلی، سلیکٹڈ راج ختم اور جمہوریت بحال کی جائے ،تبدیلی والے صرف جھوٹ بولتے ہیں ،جو بھی معاہدہ کیا دھوکہ نکلا
پاکستان کی معاشی نمو بنگلہ دیش اور افغانستان سے بھی بدترہے ،یہ سلیکٹڈ کے مسلط کئے جانے کے باعث ہے ، جلسے سے خطاب
مالاکنڈ(آئی این پی)چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ مالاکنڈ کے ہر شہری نے ریفرنڈم میں فیصلہ سنا دیا،عوام کا ایک ہی مطالبہ ہے کہ یہ سلیکٹڈ چلا جائے جو ملک کا معاشی بحران میں دھکیل رہا ہے جبکہ کٹھ پتلی، سلیکٹڈ راج کا خاتمہ اور جمہوریت بحال کریں ، تبدیلی والے صرف جھوٹ بولتے ہیں ،جو بھی معاہدہ کیا دھوکہ نکلا،پیپلزپارٹی نے جو وعدہ کیا پورا کیا ، ایف سی آر کو ختم کر کے دکھایا ،نااہل کرپٹ حکومت نے معیشت تباہ کردی، پاکستان کی معاشی گروتھ بنگلہ دیش اور افغانستان سے بھی بدترہے ،یہ صرف اسی لیے کہ ہم پر یہ سلیکٹڈ مسلط کیا گیا ہے ،ہم عمران خان کے نئے پاکستان میں تاریخی غذائی قلت ، بیروزگاری اور معاشی بدحالی کا سامنا کر رہے ہیں ،عمران خان نے ملک کو اندھیروں میں دھکیل دیا ، حکومت کے پاس اس کا کوئی جواب نہیں ، یہ نالائق ، نااہل اور کرپٹ حکومت ہے ۔پیر کوپاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ(پی ڈی ایم) کے زیر اہتمام مالاکنڈ میں ہونے والے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ مالاکنڈ کے ہر شہری نے ریفرنڈم میں فیصلہ سنا دیا،عوام کا ایک ہی مطالبہ ہے کہ یہ سلیکٹڈ چلا جائے ، تبدیلی والے صرف جھوٹ بولتے ہیں ،جو بھی معاہدہ کیا دھوکہ نکلا،پیپلزپارٹی نے جو وعدہ کیا پورا کیا ، ایف سی آر کو ختم کر کے دکھایا ۔انہوں نے کہا کہ عوام سے وعدہ کرتا ہوں ہم مل کر کٹھ پتلیوں کو بگائیں گے ، مالاکنڈ نے عوام نے قربانیاں دیں لیکن کسی آمر کے آگے سر نہیں جھکایا ۔انہوں نے کہا کہ مالاکنڈ نے دہشت گردی کے بہت سانحات دیکھے ،جب سانحہ اے پی ایس ہوا تو عمران خان آبپارہ چوک میں ناچ رہا تھا، ہم تو اپنے اے پی ایس کے بچوں کو بھی انصاف نہیں دے سکے ،عمران خان نے ہمیشہ بزدلی دکھائی ، سانحہ مچھ کے شہداء کے لواحقین کا ایک مطالبہ تھا کہ ہمیں جینے دو،عمران خان نے انہیں بھی بلیک میلر قراردے دیا، جب تک ہم دہشت گردوں کو نہیں پکڑسکتے ،ہم شرمندہ ہوں گے ، یہ کس قسم کا انصاف ہے ،یہ کیسا نظام ہے ،نااہل کرپٹ حکومت نے معیشت تباہ کردی، پاکستان کی معاشی گروتھ بنگلہ دیش اور افغانستان سے بھی بدترہے ،یہ صرف اسی لیے کہ ہم پر یہ سلیکٹڈ مسلط کیا گیا ہے ۔بلاول بھٹو نے کہا کہ ہم عمران خان کے نئے پاکستان میں تاریخی غذائی قلت ، بیروزگاری اور معاشی بدحالی کا سامنا کر رہے ہیں ،عمران خان نے ملک کو اندھیروں میں دھکیل دیا ، حکومت کے پاس اس کا کوئی جواب نہیں ، یہ نالائق ، نااہل اور کرپٹ حکومت ہے ۔بلاول بھٹو نے کہا کہ ہم آپ کو این ایف سی ایوارڈ چھیننے نہیں دیں گے ، خیبرپختونخوا کے عوام کی قسمت میں یہ نہیں لکھا کہ وہ ہمیشہ اور غلام رہے ، اس ملک میں عوام اور سیاست آزاد نہیں ، جب پاکستان کے عوام اور وزیراعظم خود فیصلہ کریں گے تب ہی ملک کا مستقبل روشن ہوگا۔
بلاول بھٹو

شیئر کریں

Top