انڈونیشیا میں لینڈ سلائیڈنگ،لاپتہ افراد کی تعداد 27 ہوگئی 13 جاں بحق

Indonesia-landslide.jpg

لینڈ سلا ئیڈنگ سے ایک پہاڑی کی ڈھلوان میں واقع 18مکانات تباہ ہونے سے18افراد زخمی ہوئے، متاثرین کی تلاش اور امدادی سرگرمیاں سوموار کو دوبارہ شروع ہوگئیں
جکارتہ(شِنہوا)انڈونیشیا کے مغربی صوبہ جاوا میں ہفتے کے اختتام پر لینڈ سلائیڈنگ سے لاپتہ ہونے والے افراد کی تعداد بڑھ کر 27 ہوگئی ہے جبکہ ہلاکتوں کی تعداد 13 برقرار رہی ہے۔صوبائی ڈیزاسٹر منیجمنٹ ایجنسی کے ہنگامی یونٹ کے سربراہ بودی بو دیمان نے سوموار کے روز بتایا کہ ہفتہ کے روز سوم ڈانگ ضلع کے سیہان جن گاں میں اس قدرتی آفت کا سبب شدید بارشوں کو قرار دیا گیا ہے۔انہوں نے شِنہوا کو فون پر بتایا کہ ہمیں اطلاعات موصول ہوئی ہیں کہ لینڈ سلائیڈنگ کے بعد مزید لوگ لاپتہ ہیں۔بودیمان نے بتایا کہ لینڈ سلا ئیڈنگ سے ایک پہاڑی کی ڈھلوان میں واقع 18 مکانات تباہ ہونے سے 18 افراد زخمی ہوئے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ متاثرین کی تلاش اور امدادی سرگرمیاں سوموار کو دوبارہ شروع ہوگئیں اور بھاری مشینری کے سامان کے 3 یونٹ تعینات کردیئے گئے ہیں۔پہاڑی پر غیر مستحکم مٹی کی صورتحال کے باعث ممکنہ اچانک تیز بارش امدادی کارکنوں کے لئے خطرے کا باعث ہے اور اس سے امدادی کام کی رفتار سست ہو گئی ہے۔
لینڈ سلائیڈنگ

شیئر کریں

Top