عمران خان سے رومی چیف کی ملاقات سانحہ مچھ کے ذمہ داروں کو کٹہرے میں لائیں گے:وزیراعظم

16-3.jpg

Chief of Army Staff General Qamar Javed Bajwa calls on Prime Minister Imran Khan in Islamabad on 11th January, 2021. Director General ISI Lt. General Faiz Hamid Gul is also present.

ملاقات میں قومی سلامتی کی صورتحال ،مقبوضہ جموں و کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پرغور کیا گیا
لائن آف کنٹرول پر سیز فائر کی بھارتی خلاف ورزیوں سمیت امن وامان کی صوتحال پر تبادلہ خیال کیاگیا ، وزیراعظم آفس
اسلام آباد (آئی این پی )وزیر اعظم عمران خان اور آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کے درمیان ملاقات میں سانحہ مچھ کے ذمہ داروں کو انصاف کے کٹہرے میں کا عزم کیا گیا ہے۔وزیر اعظم آفس سے جاری بیان کے مطابق پیر کو وزیر اعظم عمران خان سے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے ملاقات کی جس میں ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید بھی موجود تھے۔ملاقات میں قومی سلامتی کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔بیان میں کہا گیا کہ ملاقات میں سانحہ مچھ کی شدید مذمت کرتے ہوئے اس بات کا عزم کیا گیا کہ واقعے کے ذمہ داروں کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔بیان کے مطابق ملاقات میں مقبوضہ جموں و کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر بھی گفتگو کی گئی جبکہ لائن آف کنٹرول (ایل او سی) پر سیز فائر کی بھارتی خلاف ورزیوں پر بھی غور کیا گیا۔
وزیراعظم

شیئر کریں

Top