نفرت پھیلانے والوں کو نہیں چھوڑ جائیگا:وزیراعلیٰ

g13.jpg

جنگلات کی حفاظت کیلئے ایف سی کوتعینات کردیا،پوری دنیا کی طرح ہم بھی نیشنل پارک بنا کر علاقے کی ترقی کیلئے مثالی کردار ادا کریں گے،گلگت بلتستان میں پانچ سو میگاواٹ تک بجلی کی ضرورت ہے
سابقہ حکومت نے ٹیکس کی دستاویزات پر دستخط کئے، بجٹ بڑھانے کی کوشش کر رہے ہیں،روزگارکے موقع بڑھا ئیں گے،پی ٹی آئی حکومت بنتے ہی حفیظ اورمہدی شاہ کونقائص نظرآناشروع ہوگئے،خالدخورشید
اسلام آباد(مہتاب الرحمن)وزیراعلی گلگت بلتستان خالد خورشید کہا ہے کہ گلگت بلتستان میں جعلی حب الوطنی، قوم پرستی اور مذہبی منافرت کے ذریعے نوجوان نسل کو گمراہ کرنیوالوں پر قانون کا شکنجہ کسیں گے اور علاقے میں منافرت پھیلانے والے عناصر کو کسی صورت نہیں چھوڑیں گے پاکستان تحریک انصاف کی حکومت نوجوانوں کوکبھی گمراہ نہیں ہونے دے گی کچھ لوگ گلگت بلتستان کو ترقی کرتا نہیں دیکھنا چاہتے ہیں.حفیظ الرحمن کو اپنے دورمیں عوامی مسائل سے کوئی دلچسپی نہیں تھی ان کے ہاتھ سے اقتدار گیا تو عوامی مسائل اور نقائص یاد آگئے سابقہ حکومتیں مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی کو اپنے دور اقتدار میں گلگت بلتستان میں کوئی مسلہ نظر نہیں آیا جب اقتدار سے باہرآئے تو مسائل اور نقائص نظر آنے لگے ہیں اپوزیشن نے حقوق کے نام پر عوام کو گمراہ کیا تاہم اب گلگت بلتستان کی عوام کو حقیقی طور پر حقوق پاکستان تحریک انصاف دے گی گلگت بلتستان جرنلسٹ فورم راولپنڈی اسلام آباد کی تقریب حلف برداری سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گلگت بلتستان کے جنگلات کی حفاظت بہت ضروری ہے اسی لئے ہماری حکومت کی سب سے پہلے ترجیح جنگلات کی حفاظت ہے. ایف سی کے ذریعے ہم اپنے جنگلات کا تحفظ کر رہے ہیں پوری دنیا میں نیشنل پارک بنتے ہیں اور ہم بھی گلگت بلتستان میں نیشنل پارک بنا کر علاقے کی ترقی کیلئے مثالی کردار ادا کریں گے. وزیر اعلی نے مزید کہا کہ گلگت بلتستان میں جعلی حب الوطنی اور قوم پرستی کرنے والے عناصر کو کسی صورت نہیں چھوڑیں گے جعلی جب الوطنی کے خلاف صحافیوں کو ہمارے ساتھ کھڑے ہونے کی ضرورت ہے نام نہاد قوم پرستی کو بھی اپنے معاشرے سے نکالنا ہوگا ہمارے لوگ محبت اور شفقت رکھنے والے لوگ ہیں وفاقی حکومت جسطرح سے مرکز میں سو روزہ پلان لیکر آئی تھی اسی طرز میں ہم بھی اپنے اہداف بنا رہے ہیں گلگت بلتستان میں پانچ سو میگاواٹ تک بجلی کی ضرورت ہے جبکہ سسٹم میں ڈیڑھ سو میگاواٹ کی بجلی موجود ہے بجلی کے منصوبوں کے حوالے سے ترجیحی بنیادوں پر کام کر رہے ہیں ہمیں نئی سوچ اور فکر کی ضرورت ہے آج ہمیں ایک لیڈر شپ ملی ہے تاکہ عوام کی خدمت کی جاسکے. لیڈر شپ ہمیشہ کوشش کرے گی جس طرح وفاق کی لیڈر شپ کر رہی ہے اس سے زیادہ کام کریں سابق وزیراعلی حفیظ الرحمان اور مہدی شاہ کو اپنی حکومت میں گلگت بلتستان میں کوئی مسلہ نظر نہیں آیا اور جب گلگت بلتستان میں پی ٹی آئی کی حکومت آئی تو حفیظ الرحمان اور مہدی شاہ کو نقص نظر آنے لگے. گلگت بلتستان میں اپوزیشن نے حقوق کے نام پر عوام کو گمراہ کیا ہے. سابقہ حکومت نے ٹیکس کے دستاویزات پر دستخط کیے ہم تعلیم، صحت اور بچوں کی تعلیمی معیار کو بہتر کرنے کی کوشش کریں گے ہماری توجہ پانچ سال کے چھوٹے بچوں تک کے تعلیمی نظام کو بہتر بنانا ہے صحت کے شعبے کو بھی بہتر کرنے کی ضرورت ہے سابقہ حکومت کے دور کے ترقیاتی کام بھی اس وقت لٹکے ہوئے ہیں. ہم اپنے بجٹ کو زیادہ کرنے کی کوشش کر رہے ہیں گلگت بلتستان میں فور جی لانے پر بات چیت کر رہے ہیں جبکہ ہمارا علاقہ معدنیات سے مالا مال ہے اور ہم اس محکمے کو بھی بہتر کرنے کی کوشش کریں گے معدنیات میں اوپن ٹینڈر کے ذریعے مائنینگ کریں گے. وقت آگیا ہے کہ گلگت بلتستان اپنے ریوینو میں اضافہ کرے گلگت بلتستان میں انرجی کے شعبے میں بہتری لائیں گے گلگت بلتستان میں سیاحت کے بہت زیادہ مواقع موجود ہیں خالد خورشید نے مزید کہا کہ ہم گلگت بلتستان کی سکیورٹی بہتر کرنا چاہتے ہیں گلگت بلتستان میں کوئی روزگار نہیں ہے گلگت بلتستان میں اس وقت صرف سرکاری نوکریوں پرانحصارکیاجارہاہے ہم نوجوانوں کیلئے روزگار اور نوکریاں لانا چاہتے ہیں ہم اداروں کو ٹھیک کریں گے ہماری کوشش ہے گلگت بلتستان کو ترقی یافتہ بنائیں ۔
خالد خورشید

شیئر کریں

Top