تیکنیکی تربیت،سکالرشپ،سکول ڈویلپمینٹ اور اساتذہ تربیت کے لئے فنڈز مختص کرینگے:وفاقی وزیر تعلیم

25.jpg

ISLAMABAD: Chief minister GB Khalid Khursheed Khan in a meeting with Federal Minister Education Shafqat Mehmood. INP

وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان کی شفقت محمود سے ملاقات، گلگت بلتستان کی تعمیر و ترقی پر خصوصی توجہ دی جائے گی،سیاحت اور ہاسپٹیلٹی مینجمنٹ میں خصوصی ٹریننگ کرائیں گے
گلگت بلتستان ہماری ترجیحات میںشامل ہے تکنیکی تربیت کیلئے ماہرین کی خدمات دی جائیں گی،2ہزار طلبہ کو تکنیکی ٹریننگ اور2ہزارطلبہ کو انٹرن شپ دی جائے گی،گفتگو
اسلام آباد(سٹاف رپورٹر)وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان خالد خورشید نے وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود سے ملاقات کی۔ اس موقع پر وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے دوتہائی اکثریت سے وزیر اعلیٰ منتخب ہونے پر مبارک باد پیش کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم کی ہدایات کے مطابق گلگت بلتستان کی تعمیر و ترقی پر خصوصی توجہ دی جائے گی۔ وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان خالد خورشید نے وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود کو نوروز اور جشن بہاراں کے موقع پر گلگت دورے کی دعوت دی۔ وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان خالد خورشید کی دعوت کو قبول کرتے ہوئے کہا کہ وفاقی وزیر تعلیم کے قلمدان کے ساتھ ثقافت اور نیشنل ہیریٹیج کا قلمدان بھی میرے پاس ہے۔ وفاقی وزیر تعلیم و ثقافت اور نیشنل ہیریٹیج نے کہا کہ گلگت بلتستان میں این سی اے کیمپس کا قیام عمل میں لایا جائے گا۔ میری خواہش ہے کہ گلگت بلتستان میں پاکستان نیشنل کونسل آف آرٹس (پی این سی اے) کا سب آفس قائم کیا جائے تاکہ گلگت بلتستان کی ثقافت کو بین الاقوامی سطح پر اجاگر کیا جاسکے۔ انہوں نے وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان خالد خورشید سے درخواست کی کہ پاکستان نیشنل کونسل آف آرٹس (پی این سی اے )سب آفس کے فوری قیام کیلئے بلڈنگ فراہم کی جائے جس کیلئے درکار فنڈز فراہم کئے جائیں گے۔ گلگت بلتستان میں قائم دونوں یونیورسٹیز کا دورہ کریں گے۔ گلگت بلتستان میں ٹیکنیکل ٹریننگ کے فروغ پر بھی خصوصی توجہ دی جائے گی۔ ثقافتی دستکاری کو فروغ دینے کیلئے بھی خصوصی اقدامات کئے جائیں گے۔ گلگت بلتستان ہماری ترجیحات میںشامل ہے۔ تکنیکی تربیت کیلئے ماہرین کی خدمات دی جائیں گی۔ حکومت گلگت بلتستان طالب علموں کی نشاندہی کرے جن کی تربیت اور تکنیکی تربیت کیلئے سکالرشپ دیئے جائیں گے۔ اعلیٰ سطح پر بھی تکنیکی تربیت کی سہولت فراہم کی جائے گی۔ سوفٹ وئیر انجینئرنگ سمیت آئی ٹی کے اہم شعبہ جات میں بھی گلگت بلتستان کے نوجوانوں کو کورسز اور ٹریننگ کرائے جائیں گے۔ تعمیر و ترقی کیلئے تربیت یافتہ ہیومن ریسورس ضروری ہے۔ ورلڈ بینک فنڈ کی جانب سے ٹیچرز ٹریننگ اور سکول ڈویلپمنٹ میں گلگت بلتستان کو حصہ مختص کیا جائے گا۔ وفاقی وزیر تعلیم نے کہا کہ گلگت بلتستان کے 2ہزار طالب علموں کو تکنیکی ٹریننگ اور2ہزار طا لب علموں کو انٹرن شپ دی جائے گی۔ سیاحت اور ہاسپٹیلٹی مینجمنٹ میں خصوصی ٹریننگ کرائیں گے۔
وفاقی وزیر

شیئر کریں

Top