پاکستان ترکی اور آذربائیجان کا اسلاموفوبیا کے بڑھتے رجحان پر تشویش کا اظہار

12-1.jpg

ISLAMABAD: President Dr. Arif Alvi conferring Hilal-e-Pakistan on foreign minister of turkey Mevlut Cavusoglu, at a Special Investiture Ceremony held, at Aiwan-e-Sadr. INP

پاکستان، ترکی اور آزربائیجان کے درمیان یکساں ثقافتی، مذہبی اور تاریخی اقدار کی بنیاد پر گہرے برادرانہ تعلقات ہیں
پاکستان کے لوگ ، ترکی اور آذربائیجان کے روحانی مراکز سے گہرا لگاؤ رکھتے ہیں، وزیرخارجہ ، سہ فریقی مذاکرات کا اعلامیہ جاری
اسلام آباد(آئی این پی )پاکستان، ترکی اور آذربائیجان کے وزرائے خارجہ نے مقبوضہ جموں و کشمیر میں جاری انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں اور اسلاموفوبیا کے بڑھتے ہوئے رجحان پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اسلامی اقدار کے تحفظ کیلئے مشترکہ حکمت عملی اپنانے پر اتفاق کیا جبکہ وزیر خارجہ نے کہاہے کہ پاکستان، ترکی اور آزربائیجان کے درمیان یکساں ثقافتی، مذہبی اور تاریخی اقدار کی بنیاد پر گہرے برادرانہ تعلقات ہیں ،پاکستان کے لوگ ، ترکی اور آزربائیجان کے روحانی مراکز سے گہرا لگاؤ رکھتے ہیں ۔بدھ کووزارتِ خارجہ میں پاکستان، ترکی اور آزربائیجان کے مابین دوسرے سہ ملکی مذاکرات کا آغاز ہوا جس میں وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی ،ترک وزیر خارجہ میولوت چاوش اوغلو اور آزربائیجان کے وزیر خارجہ جیہون بیراموف نے اپنے وفود کے ہمراہ شرکت کی ۔اس موقع پر وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ دوسرے سہ ملکی مذاکرات کی میزبانی ہمارے لیے باعث مسرت ہے ،ترک وزیر خارجہ میولوت چاوش اوغلو اور آزربائیجان کے وزیر خارجہ جیہون بیراموف کو دوسرے سہ ملکی مذاکرات میں شرکت پر خوش آمدید کہتا ہوں ۔انہوں نے کہا کہ پاکستان، ترکی اور آزربائیجان کے درمیان یکساں ثقافتی، مذہبی اور تاریخی اقدار کی بنیاد پر گہرے برادرانہ تعلقات ہیں ،پاکستان کے لوگ ، ترکی اور آزربائیجان کے روحانی مراکز سے گہرا لگاؤ رکھتے ہیں ۔دوران مذاکرات، تجارت، سرمایہ کاری اور عوامی سطح پر روابط کے فروغ کیلئے مختلف پہلوؤں پر غور و خوض کیا گیا۔تینوں وزرائے خارجہ نے مقبوضہ جموں و کشمیر میں جاری انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں اور اسلاموفوبیا کے بڑھتے ہوئے رجحان پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اسلامی اقدار کے تحفظ کیلئے مشترکہ حکمت عملی اپنانے پر اتفاق کیا۔ان مذاکرات میں افغان امن عمل کے حوالے سے بھی تبادلہ خیال کیا گیا ۔بین الافغان مذاکرات کے انعقاد کو سراہتے ہوئے پاکستان کے مصالحانہ کردار کی تعریف کی گئی ۔کرونا وبا کے معاشی مضمرات سے نمٹنے کیلئے تینوں ممالک کا مشترکہ لائحہ عمل اختیار کرنے اور مل کر اس وبائی چیلنج سے نمٹنے کا عزم کیا گیا ۔پاکستان، ترکی اور آزربائیجان کے درمیان تجارت، معیشت، تعلیم، صنعت ،توانائی اور ثقافت کے شعبہ جات میں تعاون کے فروغ کے حوالے سے تفصیلی مشاورت ہوئی ۔تینوں فریقین نے دہشتگردی بشمول ریاستی دہشتگردی کی مذمت کرتے ہوئے، اس عفریت سے نمٹنے کیلئے مشترکہ حکمت عملی اپنانے پر غورکیا۔
رجحان

شیئر کریں

Top