نواز شریف کے لندن جانے سے احتساب کے بیانیے کو دھچکا لگا:فواد چوہدری

2095408-fawadx-1603169322-698-640x480-1.jpg

نواز شریف لوگوں کو دھوکہ دیکر بیرون ملک گئے، واپس لانا حکومت کی ذمہ داری ہے، وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی
بجلی کے معاملے پر گزشتہ حکومتوں سے غلطیاں ہوئیں، ہمیں بجلی کے مسائل کا 15 سال سے سامنا ہے، میڈیا سے گفتگو
اسلام آباد(آئی ا ین پی ) وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چودھری نے کہا ہے کہ نواز شریف لوگوں کو دھوکہ دے کر بیرون ملک گئے، سابق وزیراعظم کے لندن جانے سے احتساب کے بیانیے کو دھچکا لگا، ان کو واپس لانا حکومت کی ذمہ داری ہے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہویفواد چودھری نے کہا کہ اپوزیشن کی تحریک کا اب کوئی جواز نہیں، تحریک کیا یہ تو ابو بچا مہم تھی، وزیراعظم سے درخواست کی ہے نواز شریف کے باہر جانے پر انکوائری کی جائے۔ انہوں نے کہا کہ بجلی کے معاملے پر گزشتہ حکومتوں سے غلطیاں ہوئیں، ہمیں بجلی کے مسائل کا 15 سال سے سامنا ہے۔ فواد چودھری کا کہنا تھا کہ صحت کے شعبے میں پاکستان خود کفیل ہو رہا ہے، ہم پہلے تھرما میٹر نہیں بناتے تھے آج وینٹی لیٹر بنا رہے ہیں، بہت جلد ہم ڈائلیسز مشین بنائیں گے، صنعتیں بحال ہوں گی تو روزگار بھی ملے گا، الیکٹرک کارز آنے کے بعد انجن ٹھیک کرنیوالے ہزاروں لوگ بے روزگار ہو جائیں گے، الیکٹرک کارز کی مرمت کے حوالے سے لوگوں کو تربیت دیں گے۔
فواد چودھری

شیئر کریں

Top