موسم بہتر ہونے پر بی آئی ایس پی سروے کو تیز کیا جائیگا:ثانیہ نشتر

g4-1.jpg

وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان کی چیئر پرسن بی آئی ایس پی سے ملاقات،صوبے میں احساس پرو گرام کے سروے کیلئے دعوت دیدی
گلگت بلتستان میں سروے کے عمل شفاف اور بہتر بنانے کیلئے ڈپٹی کمشنرز، اسسٹنٹ کمشنر زاور پولیس کردار ادا کرے،چیئر پرسن
اسلام آباد(بادشمال نیوز)وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان خالد خورشید نے چےئرپرسن بینظیرانکم سپورٹ پروگرام ثانیہ نشتر سے ملاقات کی ۔ اس موقع پر وزیراعلیٰ گلگت بلتستان خالد خورشید نے چےئرپرسنBISP کو گلگت بلتستان میں احساس پروگرام کے سروے کا آغاز کرنے کیلئے دعوت دی وزیراعلیٰ نے نیوٹریشن پروگرام کو صوبے کے تمام اضلاع تک وسعت دینے پر بھی بات کی واضع رہے کہ وفاقی حکومت کی جانب سے شروع کئے جانے والا نیوٹریشن پروگرام اس وقت صرف ضلع استور ، کھرمنگ اور دیامر میں جاری ہے۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ گلگت بلتستان کے دور دراز علاقوں داریل، تانگیر اور دیگر علاقوں میں نادرا آفس کا قیام عمل میں لایا جائے وزیراعلیٰ نے کہا کہ گلگت بلتستان میں انٹر نیٹ کی سہولت بہتر بنانے میں اپنا کردار ادا کریں تاکہBISP کی سہولیات سے دور دراز علاقوں کے عوام بھی استعادہ حاصل کرسکیں۔BISP پروگرام کو مذید اپ گریڈ کرنے کی ضرورت ہے گلگت بلتستان میںBISP کے ڈی جی کی تعیناتی عمل میں لائی جائے۔ ماضی میں مستحق خواتین کو دی جانے والی امداد میں بے ضابطگیوں کی شکایات ہیں جس کو دور کرنے کیلئے طریقہ کار کو مذید بہتر بنایا جائے۔ چےئرپرسنBISPثانیہ نشتر نے کہا کہ گلگت بلتستان میںBISP سروے کو موسم بہترہونے پر تیزکیا جائیگا۔ سروے کے عمل شفاف اور بہتر بنانے کیلئے ڈپٹی کمشنرز، اسسٹنٹ کمشنر زاور پولیس اپنا کردار ادا کریں۔ سٹیٹ بینک سے BISP سے مستفید خواتین کے الگ بینک اکاؤنٹس کے حوالے سے بات چیت جاری ہے تاکہ بے ضابطگیوں کا مکمل خاتمہ کیا جاسکے۔ نیوٹریشن پروگرام کو گلگت بلتستان کے تمام اضلاع میں وسعت دینے کیلئے جائزہ لیا جارہا ہے۔ گلگت بلتستان کے تین 3اضلاع میںSSNF سنٹرز کا افتتاح کیا جارہا ہے۔ دیگر تمام اضلاع میں بھی بتدریج وسعت دی جائیگی۔ حکومت گلگت بلتستان نیوٹریشن پروگرام کو وسعت دینے کیلئے اخراجات کا تخمینہ فراہم کرے۔ گلگت بلتستان کے تمام اضلاع میں نشونما سنٹرز قائم کیے جائینگے جسکے لئے وزیراعلیٰ سے گزارش ہے کہ اپنا خصوصی کردار ادا کریں۔ نشونما سنٹرز کے قیام کیلئے صوبائی حکومت اورBISP کے مابین درجہ ذیل نکات پر اتفاق کیا گیا ۔BISP کی جانب سے جاری سروے میں حکومت گلگت بلتستان ہر ممکن تعاون فراہم کریگی۔ نشونما سنٹرز کیلئےBISP فنڈز احساس ایمونائزیشن کو ورلڈ بینک کے تعاون سے فراہم کریگا جسکے لئے وزیراعلیٰ ریفامز یونٹ میں خصوصی ڈیسک قائم کیا جائیگا۔BISP کے ٹیم کی تعاون سے وزیراعلیٰ قائم نشونما سنٹرز کا افتتاح کرئینگے۔ وزیراعلیٰ کی دعوت پر چےئرپرسنBISP ثانیہ نشتر گلگت بلتستان کا دورہ کرئینگی۔ صوبائی حکومت کی جانب سے نشاندہی پر سیکرٹریBISP سٹاف کی کمی کا مسئلہ حل کرئینگے۔ مستحقین کودی جانے والی رقم میں بے ضابطگیوں کے خاتمے کیلئے وزیراعلیٰ سطح پر خصوصی اجلاس ہوگا۔ جس میں تقسیم کے نظام کو بہتر بنانے کیلئے اقدامات کیے جائینگے۔
ثانیہ نشتر

شیئر کریں

Top