اشیائے خوردونوش کی قیمتوں میں کمی لائی جائیگی:وزیراعظم

02-4.jpg

ISLAMABAD: Prime Minister Imran Khan addresses the inauguration ceremony of E-Bidding, E-Billing and GIS system of National Highway Authority. INP

چینی اور توانائی کے معاملے پر اہم فیصلے کرلئے گئے ،چینی درآمد کرنے کے لئے فوری انتظامات کی ہدایت
اشیائے خوردونوش کی قیمتوں میں کمی لائی جائے گی ،پاناما کے بعد براڈ شیٹ دوسرا بڑا اسکینڈل ہے ، اجلاس سے خطاب
اسلام آباد (آئی این پی) وزیراعظم عمران خان نے کہاہے کہ چینی اور انرجی کے معاملے پر اہم فیصلے کرلئے گئے ،چینی درآمد کرنے کے لئے فوری انتظامات کئے جائیں ، اشیائے خوردونوش کی قیمتوں میں کمی لائی جائے گی ،پاناما کے بعد براڈ شیڈ دوسرا بڑا اسکینڈل ہے ، براڈ شیڈ کیس ہمارے موقف کا واضع ثبوت ہے۔ بدھ کو نجی ٹی وی چینل کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت پارٹی کے ترجمانوں کا اجلاس جس میں پی ڈی ایم تحریک ،براڈ شیٹ کا معاملہ اور چینی سمیت مہنگائی میں کمی لانے پر غور کیا گیا ۔ وفاقی وزیر صنعت و تجار ت حماد اظہر نے اجلاس سے بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ چینی ہنگامی بنیادوں پر درآمد کرنے کا فیصلہ کیا ہے، درآمد کے بعد چینی کی قیمت فوری کم ہوجائے گی ،چینی کی درآمد دو سے تین روز میں ہوجائے گی۔ وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ چینی اور انرجی کے معاملے پر اہم فیصلے کرلئے گئے ،چینی درآمد کرنے کے لئے فوری انتظامات کئے جائیں ، وزیر اعظم عمران خان نے اشیائے خوردونوش کی قیمتوں میں کمی لانے کی ہدایت دی ۔وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ پاناما کے بعد براڈ شیٹ دوسرا بڑا اسکینڈل ہے ، براڈ شیٹ کیس ہمارے موقف کا واضع ثبوت ہے۔ وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری اور وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق شیریں مزاری نے براڈ شیٹ پر ترجمانوں کو بریفنگ دی ،براڈ شیٹ کے دوران لگنے والے الزامات پر بھی بات کی گئی ۔ترجمانون کے اجلاس میں شہزاد اکبر اور بابر اعوان پر اپوزیشن کی تنقید کا بھی ذکر ،دو وزراء پر براڈ شیٹ الزامات کی بھی نشاندہی بھی کی گئی۔ واضح رہے کہ اپوزیشن نے دونوں کابینہ ارکان کا تعلق بھی براڈ شیٹ سے جوڑ رہی ہے۔
وزیراعظم

شیئر کریں

Top