اسلام آباد احتجاج اپوزیشن نے قانون ہاتھ میں لیا تو پھر ایکشن لیں گے:وفاقی وزراء

26-2.jpg

19جنوری کو الیکشن کمیشن کے باہر اپوزیشن کوپرامن احتجاج کی اجازت ہے،وفاقی حکومت کوئی رکاوٹ نہیں ڈالے گی
دنیا مشرق سے مغرب ہو جائے عمران خان اسرائیل کو تسلیم نہیں کرتے،شیخ رشید،پرویز خٹک،شبلی فراز کی مشترکہ پریس کانفرنس
اسلام آباد (آئی این پی)وفاقی وزراء نے کہا ہے کہ 19جنوری کو الیکشن کمیشن کے باہر اپوزیشن کوپرامن احتجاج کی اجازت ہے ، حکومت اپوزیشن کے احتجاج میں کوئی رکاوٹ نہیں ڈالے گی،امید کرتے ہیں کہ احتجاج کے دوران امن و امان برقرار رکھتے ہوئے قانون ہاتھ میں نہیں لیا جائے گا، اگر قانون ہاتھ میں لیا گیا تو پھر ایکشن لیا جائے گا،دنیا مشرق سے مغرب ہو جائے عمران خان اسرائیل کو تسلیم نہیں کرتے،اپوزیشن سیاست کو بند گلی کی طرف لے جا رہی ہے جبکہ حکومت سیاست کو چوکوں اور چوراہوں میں لے جائے گی،الیکشن کمیشن آئینی ادارہ ہے اس کا احترام کیا جائے،پیپلز پارٹی اور (ن) لیگ فارن فنڈنگ کیس میں الیکشن کمیشن کو شواہد فراہم کریں،مولانا فضل الرحمان اسلام اور ختم نبوت کے نام پر سیاست نہ کریں، وزیراعظم عمران خان ریاست مدینہ کے نام پر اللہ تعالیٰ اور رسول اللہ ؐ کاعلم بلند کئے ہوئے ہیں،ہمارے اعصاب مضبوط ہیں،عمران خان کی قیادت میں حکومت 5سال پورے کرے گی۔جمعرات کووزارت داخلہ میں پی ڈی ایم کے احتجاج کے حوالے سے حکومت کی طرف سے قائم کردہ بین الوزارتی کمیٹی کا اجلاس ہوا، جس کے بعد وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد ، وفاقی وزراء پرویز خٹک، سینیٹر شبلی فراز، فروغ نسیم اور فواد چوہدری نے مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ہم ریاست مدینہ کا نظام چاہتے ہیں اور مذہبی جماعتوں کا احترام کرتے ہیں اور مذہبی قوتوں کو مینار سمجھتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اپوزیشن 19جنوری کو اسی پارلیمان کے انتخاب میں حصہ لے رہی ہے جس کو وہ درست نہیں سمجھتی ہے جبکہ امید ہے کہ مارچ میں سینیٹ کے انتخاب میں بھی حصہ اپوزیشن ضرور لے گی۔
وفاقی وزراء

شیئر کریں

Top