شفاف ضمنی انتخابات کے انعقاد کیلئے افسران اقدامات اٹھائیں :چیف الیکشن کمشنر

Chief-Election-Commissioner.jpg

کوئی بھی امیدوار انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کرتا ہے تو اس کیخلاف قانون کیمطابق کارروائی کی جائے
سکندر سلطان راجہ کی زیر صدارت اجلاس، ملک بھر میں آئندہ ضمنی انتخابات کیلئے اقدامات کا جائزہ لیا گیا
اسلام آباد(آئی این پی)چیف الیکشن کمشنر نے ملک میں شفاف ضمنی انتخابات کے انعقاد کیلئے چاروں صوبائی الیکشن کمشنرز ،تمام ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفسران ،ریٹرننگ آفسران اور ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفسران کو اقدامات کرنے کی ہدایت کر دی ، الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق جمعہ کو چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کی زیر صدارت اجلاس میں ملک بھر میں آئندہ ضمنی انتخابات کیلئے اقدامات کا جائزہ لیا گیا، اجلاس میں چاروں صوبائی الیکشن کمشنرز ،تمام ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفسران ،ریٹرننگ آفسران اور ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفسران شریک ہوئے ، چیف الیکشن کمشنر نے چاروں صوبائی الیکشن کمشنرز ،تمام ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفسران ،ریٹرننگ آفسران اور ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفسران کو ہدایت کی کہ ملک بھر میں آزادانہ ، شفاف اور منصفانہ ضمنی انتخابات کے لیے تمام اقدامات اٹھائے جائیں ، اجلاس کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے چیف الیکشن کمشنر نیکہا کہ انتخابی ضابطہ اخلاق پر مکمل عمل درآمد کرایا جائے اور اگر کوئی بھی امیدوار انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کرتا ہے تو اس کے خلاف قانون کے مطابق بھر پور کارروائی کی جائے اس سلسلے میں ضلعی انتظامیہ ، پولیس اور اگر ضرورت پڑے تو رینجر ز سے بھی مدد لینے سے اجتناب نہ کیا جائے ، چیف الیکشن کمشنر نے واضح کیا کہ اگر کوئی سرکاری ملازم الیکشن پر اثر انداز ہونے کی کوشش کرے یا کسی بھی امیدوار کے الیکشن مہم میں حصہ لے یا مدد کرے تو اس کے خلاف الیکشن قوانین کے تحت سخت سے سخت کارروائی کی جائے اور اس سلسلے میں محکمانہ کارروائی کے لئے اس کے محکمہ کو بھی بتایا جائے ، سکندر سلطان راجہ کا کہنا تھا کہ اگر ان ہدایات پر عمل نہ کیا گیا تو متعلقہ ڈسٹرکٹ ریٹرننگ افسر ، ریٹرننگ افسر اور ڈسٹرکٹ مانیٹرننگ افسرکے خلاف کارروائی کی جائے گی۔
چیف الیکشن کمشنر

شیئر کریں

Top