جھوٹ کی بنیاد پر بننے والی حکومت مزید نہیں چل سکتی :رانا ثناء اللہ

Rana-Sanaullah.jpg

2021پاکستان میں جنرل الیکشن کا سال ہے، حکومت کے معافیاں مانگنے کا وقت شروع ہو چکا ، معافی نہیں ملے گی
الیکشن کمیشن کے باہر احتجاج کی قیادت مریم نواز کریں گی اور ان کے ساتھ پورا پنجاب چلے گا،صدر مسلم لیگ نون پنجاب
اسلام آباد (آئی این پی) صدر مسلم لیگ نون پنجاب رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ2021 پاکستان میں جنرل الیکشن کا سال ہے، موجودہ حکومت جھوٹ اور پروپیگنڈا کی بنیاد پر بنائی گئی اور پراپیگنڈا پر بنائی گئی حکومت بھی پراپیگنڈا پر چلا جا رہی ہے، حکومت کے پاس کوئی منصوبہ نہیں ہے، کوئی فلاحی کام نہیں ہے اور عوام کو کوئی ریلیف نہیں مل رہا ہے۔ جمعہ کو صدر مسلم لیگ نون پنجاب رانا ثناء اللہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اب یہ حکومت نہیں چل سکتی ہے جبکہ اس حکومت کو چلانے والے غور کریں ان کا حال دیکھیں، ان کے خلاف بات کریں تو 50کروڑ ہرجانے کے نوٹس بھیجتے ہیں، مریم اورنگزیب کو کہہ رہے ہیں کہ 50کروڑ دیں ۔ انہوں نے کہا کہ اب حکومت کا معافیاں مانگنے کا وقت شروع ہو چکا ہے، پر معافی نہیں ملے گی، تحریک انصاف سے فارن فنڈنگ کیس میں چھ سال سے جواب مانگا جا رہا ہے پہلے وہ دیں، پھر ہم بھی جواب دیں گے اور ہم جواب دے چکے ہیں، تحریک انصاف کے پارٹی اکاؤنٹ میں 23ایسے اکاؤنٹس جس میں اسرائیل اور انڈیا سے پیسے آتے ہیں، غیر قانونی فنڈنگ میں ملک دشمن قوتوں نے بھی حصہ لیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ فارن فنڈنگ کیس کا فیصلہ میرٹ پر ہونا چاہیے جبکہ الیکشن کمیشن 2018کا الیکشن کرانے میں ناکام رہا ہے، اب الیکشن کمیشن کے باہر مظاہرے میں عوام کا ہجوم شرکت کرے گا۔

شیئر کریں

Top