پیپلزپارٹی کی سینئر قیادت الیکشن کمیشن کے سامنے احتجاج میں شرکت کریگی:قمرزمان کائرہ

689898_2110422_qamar_akhbar.jpg

بلاول زرداری کی عدم شرکت کے حوالے سے ابھی کوئی معلومات واضح نہیں ہے لیکن پیپلز پارٹی کی تمام قیادت وہاں ہو گی
ضمنی انتخاب میں شرکت اور سینیٹ کے انتخابات پر پی ڈی ایم میں بحث ہوئی اور متفقہ فیصلہ ہوا،پیپلز پارٹی پنجاب صدر
لاہور (آئی این پی) پاکستان پیپلز پارٹی پنجاب کے صدر قمر الزمان کائرہ کی زیر صدارت پارٹی رہنماؤں کا اجلاس، 19جنوری کو پی ڈی ایم کے الیکشن کمیشن کے سامنے احتجاج میں پیپلز پارٹی کارکنان کی تیاریوں کا جائزہ لیا گیا ، اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے قمر الزمان کائرہ نے کہا کہ ہماری تیاریاں مکمل ہیں19جنوری کو پی ڈی ایم کی جانب سے الیکشن کمیشن آفس اسلام آباد کے سامنے احتجاج میں پیپلز پارٹی بھرپور شرکت کرے گی ، پیپلز پارٹی بھرپور طریقے سے شرکت کرے گی اور کارکنان کو متحرک کیا جا رہا ہے، انہوں نے کہا کہ بلاول زرداری کی عدم شرکت کے حوالے سے ابھی کوئی معلومات واضح نہیں ہے لیکن پیپلز پارٹی کی تمام قیادت وہاں ہو گی اور سینئر رہنما بھی موجود ہوں گے جبکہ بلاول زرداری بھی شرکت کو یقینی بنانے کیلئے شیڈول پر دیکھیں گے، انہوں نے کہا کہ ضمنی انتخاب میں شرکت اور سینیٹ کے انتخابات پر پی ڈی ایم میں بحث ہوئی اور متفقہ فیصلہ ہوا، ہم نے غور کیا کہ ہمارے استعفے دینے سے فوری سینیٹ کے انتخابات روک سکتے ہیں یا کوئی موثر اثر پڑ سکتا ہے،اس کے بعد فیصلہ کیا گیا کہ سینیٹ کے انتخابات میں حکومت کو کھلا میدان نہیں دینا ہے اور مقابلہ کرنا ہے، قمر الزمان کائرہ نے کا کہ سینیٹ انتخابات کے الیکٹورل الائنس کی بات نہیں ہوئی ہے۔
قمر زمان کائرہ

شیئر کریں

Top