وزیر خزانہ:72 فیصد بجلی صارفین پر قیمتوں میں اضافے کا بوجھ نہیں پڑے گا

static.reuters.com_.jpeg

آئی ایم ایف کے ساتھ مذاکرات جاری ہیں پیش رفت کا امکان ہے، کوشش ہے کہ تمام اشیاء کی قیمتیں کم سے کم ہوں
حکومت اربوں روپے کی سبسڈی عوام کو دے رہی ، ایک سال سے حکومت نے بجلی کی قیمتوں میں اضافہ نہیں کیا
اسلام آ باد( آ ئی این پی ) وزیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف پروگرام کو موجودہ صورتحال سے نکالنے کی کوششیں جاری ہے، آئی ایم ایف کے ساتھ بات چیت چل رہی ہے،آئی ایم ایف کے ساتھ مذاکرات جاری ہیں پیش رفت کا امکان ہے، حکومت اربوں روپے کی سبسڈی عوام کو دے رہی ہے، ملک بھر میں 72 فیصد بجلی صارفین پر قیمتوں میں اضافے کا بوجھ نہیں پڑے گا۔جمعہ کووزیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ آئی ایم ایف پروگرام کو موجودہ صورتحال سے نکالنے کی کوششیں جاری ہے، آئی ایم ایف کے ساتھ بات چیت چل رہی ہے،آئی ایم ایف کے ساتھ مذاکرات جاری ہیں پیش رفت کا امکان ہے، حکومت کی کوشش ہے کہ تمام اشیاء کی قیمتیں کم سے کم ہوں، حکومت اربوں روپے کی سبسڈی عوام کو دے رہی ہے، ایک سال سے حکومت نے بجلی کی قیمتوں میں اضافہ نہیں کیا،حکومت نے کرونا کے دوران بجلی کے شعبے میں سبسڈی دی، ملک بھر میں 72 فیصد بجلی صارفین پر قیمتوں میں اضافے کا بوجھ نہیں پڑے گا۔
وزیر خزانہ

شیئر کریں

Top