انڈونیشیا میں ہولناک زلزلہ،35افراد جاںبحق

600151a49bfe0.png

ریکٹر اسکیل پر 6.2 کی شدت کا یہ زلزہ مغربی سولاویسی صوبے میں آیا اور سب سے زیادہ ہلاکتیں صوبائی صدر مقام مموجو میں ہوئیں
جکارتہ (آئی این پی ) انڈونیشیا میں طاقت ور زلزلے کی وجہ سے اب تک پینتیس افراد کی ہلاکت کی تصدیق ہو چکی ہے۔ ریکٹر اسکیل پر 6.2 کی شدت کا یہ زلزہ مغربی سولاویسی صوبے میں آیا اور سب سے زیادہ ہلاکتیں صوبائی صدر مقام مموجو میں ہوئیں۔ زلزلے کی وجہ سے کئی مقامات پر مٹی کے تودے گرنے کی رپورٹیں موصول ہوئیں، جن کی زد میں آ کر کئی افراد ہلاک ہو گئے۔ ہزاروں افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کر دیا گیا ہے اور ریسکیو کا کام جاری ہے۔

شیئر کریں

Top