اداکار رض احمد نے خاموشی سے شادی کرلی

Riz-Ahmed.jpeg

لندن (آئی این پی) پاکستانی نژاد برطانوی اداکار رض احمد نے ناولسٹ فاطمہ فرحین مرزا سے خاموشی سے شادی کرلی۔انگلینڈ میں مقیم رض احمد نے حالیہ پوڈ کاسٹ میں انکشاف کیا کہ وہ آج کل کیلیفورنیا میں ہیں کیونکہ انکی اہلیہ کی فیملی کا تعلق یہاں سے ہے۔رض احمد کے مطابق انہوں نے کورونا وائرس کے ممکنہ پھیلا ؤسے بچانے کیلئے لگے لاک ڈان کے دوران شادی کی، شادی کی تقریب کو مختصر رکھا گیا اور تمام تر ایس او پیز کو فالو کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ میں اپنی نجی زندگی سے متعلق باتیں منظرِ عام پر لانا پسند نہیں کرتا کیونکہ مجھے لگتا ہے کہ اس کا میرے کیرئیر سے متعلق کوئی لینا دینا نہیں۔

شیئر کریں

Top